طلاق

رخصتی سے قبل بیوی کو you are divorcedکہنے کا حکم

فتوی نمبر :
66620
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی سے قبل بیوی کو you are divorcedکہنے کا حکم

شوہر نے بیوی کو میسج کیا کہ you are divorced، تو کیا طلاق واقع ہو گئی؟ ان دونوں کا صرف نکاح ہوا تھا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی، دونوں ایک بار خلوت میں ملے تھے، لیکن ان کے درمیان کچھ نہیں ہوا تھا،اب شوہر رجوع کرنا چاہتا ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ اس کی نیت طلاق کی نہیں تھی،لیکن بیوی رجوع نہیں کرنا چاہتی،بیوی کو ڈر ہے کہ کہیں شوہر اسے بنا بتاۓ رجوع نہ کر لے،کیا رجوع ہو سکتا ہے؟ بیوی پر عدت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکور لڑکا لڑکی دونوں ایسی تنہائی میں ملے ہوں جہاں پر ہمبستری کرنے سے کوئی مانع موجود نہیں تھا،اگرچہ باقاعدہ ہمبستری نہ کی ہو اور شوہر نے مذکور الفاظ "تم مطلقہ ہو " کہہ دئیے تو اس سے بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوئی ہے،چنانچہ شوہر کو دوران عدت رجوع کا حق حاصل ہے،اگر دوران عدت شوہر رجوع کے لئے زبانی طور پر کہہ دے کہ مثلاً میں رجوع کرتا ہوں وغیرہ یاعملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کرلے یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولے تو اس سے رجوع درست ہو جائیگا اور دونوں کا نکاح بدستور برقرار رہے گا ، دوران عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزر نے پر دونوں کا نکاح ختم ہوجائیگا، جس کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی،تاہم اگر عدت کے بعد ساتھ رہنا چاہیں تو شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب وقبول کرنے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں،بہر صورت آئندہ کیلئے شوہر کو فقط دو(2)طلاقوں کا اختیار ہوگا ،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنزیل العزیز: الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ الایہ(البقرہ:230)
کما فی الدرالمختار: (والخلوة) مبتدأ خبره قوله الآتي كالوطء (بلا مانع حسي) كمرض لأحدهما يمنع الوطء (وطبعي) كوجود ثالث عاقل ذكره ابن الكمال، وجعله في الأسرار من الحسي، وعليه فليس للطبعي مثال مستقل (وشرعي) كإحرام لفرض أو نفل(و) من الحسي (رتق) بفتحتين: التلاحم (وقرن) بالسكون: عظم (وعفل) بفتحتين: غدة (وصغر) ولو بزوج (لا يطاق معه الجماع ) بلا (وجود ثالث معهما) اھ(3/114)
وفی ردالمحتار:مطلب في أحكام الخلوة (قوله وجعله في الأسرار من الحسي) قلت: وجعله في البحر مانعا لتحقق الخلوة حيث ذكر أن لإقامة الخلوة مقام الوطء شروطا أربعة: الخلوة الحقيقية، وعدم المانع الحسي أو الطبعي أو الشرعي، فالأول للاحتراز عما إذا كان هناك ثالث فليست بخلوة وعن مكان لا يصلح للخلوة كالمسجد والطريق العام والحمام إلخ اھ(3/ٍ14)
وفی الھندیہ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية اھ(1/470)
وفی بدائع الصنائع: فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت، وهذا عندنا اھ(1/180)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66620کی تصدیق کریں
0     420
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات