ہدیہ

حسی اور حقیقی قبضہ دیے بغیر نام کردینے سے کسی چیز کی ملکیت کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
66613
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

حسی اور حقیقی قبضہ دیے بغیر نام کردینے سے کسی چیز کی ملکیت کی شرعی حیثیت

مفتی صاحب السلام علیکم
ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں، ہم سب شادی شدہ اور آباد ہیں، میرے والد کا انتقال 2014 میں ہوا، میرے والد نے وراثت کے طور پر ایک گھر چھوڑا ، میں نے اور میرے دونوں بہن بھائیوں نے اس گھر کو اپنی والدہ کے نام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ،بعد میں میری والدہ کی خواہش کے مطابق وہ مکان میری بڑی بہن کے نام منتقل کر دیا گیا ، میں اور میرا بھائی اس وقت متفق ہو گئے، بعد میں میری والدہ کا 2017 میں انتقال ہو گیا، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ شریعت کے مطابق میری والدہ کی تمام وراثت میری بڑی بہن کو منتقل کرنے کی خواہش درست تھی ؟یہاں تک کہ میں اور میرا بھائی بھی اس وقت متفق تھے، اگر میری والدہ کا فیصلہ شریعت کے مطابق درست نہیں تھا تو اب ہم اس معاملے کو کیسے ٹھیک کریں گے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز فقط کسی کے نام کردینے سے وہ شخص اس چیز کا مالک نہیں بن جاتا جب تک وہ چیز مالکانہ حقوق کے ساتھ اس کے قبضہ میں نہ دے دی جائے ،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل , اس کے بھائی اور والدہ نے مرحوم والد کا مکان اپنی اپنی بہن کے فقط نام کیا ہو , انہیں باقاعدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ قبضہ نہ دیا ہو تو وہ اس گھر کی مالک نہیں بنی ،بلکہ اب بھی مذکور گھر مرحوم والد کا ترکہ شمار ہوکر ان کے شرعی ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہے ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کا ترکہ اصول میراث مطابق اس کے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مکان سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات، نقدر قم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، ان میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث(کفن دفن کے متوسط مصارف ، واجب الادا قرضوں کی ادائیگی اور بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل ) کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل آٹھ (5)حصے بنائے جائیں جس میں سے مرحوم کےدونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو دو(2) حصے ، اورمرحوم کی بیٹی کو ایک (1) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها ، اھ (5/690)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66613کی تصدیق کریں
0     1262
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات