طلاق

کلما طلاق سے بچنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
66585
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کلما طلاق سے بچنے کا طریقہ

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے قسم کھائی کہ اگر یہ کام کروں تو " جب جب میں نکاح کروں تب تب میری بیوی کو طلاق " اور مجھ سے قسم ٹوٹ گئی ، اب نکاح کی کیا صورت ہوگی ؟ اور میں اب اس قسم کا ارتفاع چاہتا ہوں تو کوئی ایسی صورت بتا دیں کہ جس سے میرے ذمّہ سے یہ قسم ختم ہوجائے اور میں نکاح کرسکوں ، یہاں ہمارے علاقے کے ایک مولانا ہے ان سے بھی میں نے اس کے متعلق سوال کیا تھا تو وہ بولے کہ ایک صورت ہے لیکن بہت شدید ہے ہم ویسا کرنے کا نہیں کہتے، اور کہا کہ یہ قسم صرف اس صورت میں ختم ہوسکتی ہے اگر تم اسلام سے منحرف ہوجاؤ اور دوبارہ پھر اسلام میں داخل ہوجاؤ تو تمہارے ذمّہ کی ساری قسمیں ختم ہوجائیں گی ، اس کے علاوہ اس کی کوئی اور صورت نہیں ہے ، میں بہت پریشان ہوں گھر والے شادی کرانا چاہتے ہیں ، لہٰذا مجھے اس کا حل بتا دیں کہ یہ قسم اب کیسے ختم ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب مذکور الفاظ " جب جب میں نکاح کروں تب تب میری بیوی کو طلاق " کے ساتھ قسم کھا کر بعد میں اس کی مخالفت بھی کرلی ہے تو اس سےاس پرتعلیق منعقد ہوچکی ہے ، چنانچہ اب سائل جب جب کسی عورت سے نکاح کرے گا ، تو نکاح کرتے ہی اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں و بیوی کا نکاح ختم ہوجائے گا ، البتہ اب اگر سائل یہ چاہتا ہو کہ اس کا کسی عورت سے نکاح بھی ہوجائے اور بیوی پر طلاق بھی واقع نہ ہو ، تو اس کا طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی دوسرا شخص سائل کے علم میں لائے اور اجازت طلب کیے بغیر اپنی مرضی سے سائل کا نکاح کسی عورت سے کرادے ،پھر سائل کو معلوم ہونے پر وہ زبانی طور پر اس نکاح کی اجازت دینے کے بجائے بالفعل یعنی اپنے عمل سے مثلاً مہر بیوی کو حوالہ کرنے وغیرہ کے ساتھ اس نکاح پر رضامندی کا اظہار کرے ، تو ایسا کرنے سے سائل کا نکاح درست منعقد ہوکر میاں بیوی کا ساتھ زندگی بسر کرنا درست ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: و لو دخلت كلمة كلما على نفس التزوج بأن قال: كلما تزوجت امرأة فهي طالق أو كلما تزوجتك فأنت طالق يحنث بكل مرة و إن كان بعد زوج آخر هكذا في غاية السروجي اھ۔ (کتاب الطلاق ، الباب الرابع فی الطلاق بالشرط ، الفصل الاول فی ألفاظ الشرط ، ج۱ ، ص۴۱۵ ، ط۔ ماجدیہ ) ۔
وفیھا ایضاً: إذا قال: كل امرأة أتزوجها فهي طالق فزوجه فضولي و أجاز بالفعل بأن ساق المهر و نحوه لا تطلق الخ۔ (کتاب الطلاق ، الباب الرابع فی الطلاق بالشرط ، الفصل الاول فی ألفاظ الشرط ، ج۱ ، ص۴۱۹ ، ط۔ ماجدیہ ) ۔
و فی الدر المختار: ( حلف لا يتزوج فزوجه فضولي فأجاز بالقول حنث و بالفعل ) ومنه الكتابة خلافا لابن سماعة (لا) يحنث به يفتى خانية ۔ ( کتاب الأیمان ، باب الیمین فی الضرب و القتل و غیر ذلك ، ج۳ ، ص۸۴۶ ، ط۔ ایم سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66585کی تصدیق کریں
0     1810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات