طلاق

شوہر سے طلاق لیے بغیر عیسائیت اختیار کر کے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
66560
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر سے طلاق لیے بغیر عیسائیت اختیار کر کے نکاح کرنا

میں" شہناز کوثر " ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی تھی اور میری شادی بھی مسلم لڑکے سے ہوئی ،اس سے میرے چار بچے بھی ہیں، وہ شوہر مجھ پر بہت تشدد کرتا تھا اور اس نے مجھے گھر سے نکال دیا ،مجھے کرسچن فیملی نے پناہ دی اور پچھلے پانچ سالوں سے میں کرسچن فیملی کے پاس ہوں، اب میں کرسچن لڑکے سے نکاح کرنا چاہتی ہوں اور میں نے اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا ہے،اب میں کرسچن ہوں، کیا اب مجھے اس مسلم شوہر سے طلاق لینی پڑے گی یا مذہب کی تبدیلی سے نکاح ختم ہو جاتا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا سوال اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ،اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائلہ کے خاوند نے سائلہ پر بغیر کسی وجہ کے تشدد اور ظلم کرکے گھر سے نکال دیا ہو ،تو اس کا یہ رویہ انتہائی غلط اور گھٹیا عمل ہونے کے ساتھ ساتھ شرعاً جائز بھی نہیں تھا ،جس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوا ہے ،تاہم شوہر کے غلط رویہ کی وجہ سے سائلہ کا مذہبِ اسلام کو چھوڑ کر عیسائی مذہب اختیار کرنا بھی انتہائی خطرناک اور کفریہ عمل ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز وحرام ہے،جس کی وجہ سے سائلہ سخت گناہ گار ہوئی ہے ،اس پر لازم ہے کہ دینِ اسلام سے متعلق جو شکوک و شبہات ہوں ،ان کو کسی مستند اور پختہ عالم دین کے سامنے رکھ کر ان کو دور کرے اور دوبارہ کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو،ورنہ آخرت میں اللہ کے دائمی عذاب سے نجات نہ ہوسکے گی -
جبکہ مذہب تبدیل کرنے کی وجہ سے سائلہ کا نکاح ختم نہیں ہوا ،بلکہ بدستور برقرار ہے ،لہذا سائلہ پر لازم ہے کہ بصدقِ دل توبہ تائب ہو کر دینِ اسلام قبول کرکے اپنے سابق خاوند کے ساتھ زندگی بسر کرے ،لیکن اگر سمجھانے کے باوجود خاوند اپنے رویہ سے باز نہ آئے اور سائلہ کو رکھنے پر اور نان نفقہ دینے کیلئے تیار نہ ہو تو ایسی صورت میں سائلہ اس سے طلاق لیکر کسی دوسری جگہ نکاح کرلے ،لیکن اگر خاوند طلاق دینے کیلئے بھی تیار نہ ہو تو سائلہ عدالت میں "نان نفقہ نہ دینے " کو بنیاد بنا کر" فسخ نکاح " کی درخواست دائر کرے اور جج بھی قانونی کاروائی کے بعد خلع کی ڈگری کے بجائے "فسخِ نکاح " کی ڈگری جاری کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (لو ارتدت) لمجيء الفرقة منها (الیٰ قولہ) وتجبر على الإسلام وعلى تجديد النكاح زجرا لها بمهر يسير كدينار وعليه الفتوى ولوالجية وأفتى مشايخ بلخ بعدم الفرقة بردتها زجرا وتيسيرا لا سيما التي تقع في المكفر ثم تنكر، قال في النهر: والإفتاء بهذا أولى من الإفتاء بما في النوادر ،(الیٰ قولہ) (ولا) يصلح (أن ينكح مرتد أو مرتدة أحدا) من الناس مطلقا
وفی الشامیۃ: (قوله قال في النهر إلخ) عبارته: ولا يخفى أن الإفتاء بما اختاره بعض أئمة بلخ أولى من الإفتاء بما في النوادر اھ (3/194)
و فی الحیلۃ الناجزۃ: و أما المتعنت الممتنع عن الإنفاق ففي مجموع الأمير ما نصه إن منعھا نفقة الحال فلھا القيام فإن لم يثبت عسره أنفق أو طلق و إلا طلق عليه، قال محشيه أي طلق عليه الحاكم من غیر تلوم اھ ( ص:133 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66560کی تصدیق کریں
0     505
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات