طلاق

مسئلہ سمجھانے کیلئے طلاق کے جملے بطورِ مثال بولنا

فتوی نمبر :
62505
| تاریخ :
2023-02-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

مسئلہ سمجھانے کیلئے طلاق کے جملے بطورِ مثال بولنا

مسئلہ کچھ یوں ہے کہ چند دن پہلے میں اپنے دو دوستوں کیساتھ بیٹھا گپ شپ کررہاتھا، اتنے میں میرے ایک دوست حبیب نے میرے دوسرے دوست قاری زاہد سے طلاق کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ بتا قاری صاحب , طلاق کب اور کیسے واقع ہوتی ہے؟ قاری زاہد صاحب نے جواب دیتے ہوئے کہا اور اسکے الفاظ کچھ اسطرح تھے " میں تجھے طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں اگر کوئی شخص یہ الفاظ کہے تو اسکی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوجائنگی " ,جسکے بعد قاری صاحب سے کہا کہ قاری صاحب آپ نے طلاق کے الفاظ پہلے کہے اور شرط بعد میں رکھی , اس سے آپ کی بیوی کو طلاق واقع تو نہیں ہوئی، جس کے بعد قاری صاحب نے مجھے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ الفاظ میں نے سمجھانے کیلئے کہے اور اس سے کسی قسم کی طلاق واقع نہیں ہوتی , حالانکہ اس کو اسطرح کہنا چاہیئے تھا " اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں , تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوجائنگی " ۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ الفاظ اور جملے سے کیا قاری صاحب کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟۔ علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور جملہ کہنے سے قاری صاحب کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62505کی تصدیق کریں
0     614
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات