میں نے اپنی بیوی کو مؤرخہ 12 نومبر2022 کو ایک ہی وقت میں تین دفعہ نام لے کے علیحدہ علیحدہ تین طلاق دی , کیا اس سے یہ تین طلاقیں ہو گئی ہیں ؟
سائل نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے طلاق دیتے وقت کیا الفاظ کہے تھے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم سائل نے اگر صریح الفاظ میں تین طلاقیں دیدی ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بعد دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ لڑکی عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے -