کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک عورت ذات ہوں ، میرے اور میرے شوہر کے مشورہ سے میرے شوہر حجِ بیت اللہ کے فریضہ کیلۓ سعودی عرب کا سفر طے کرکے حج کا فریضہ ادا کر کے واپس ہو کر گھر کو بخیریت پہنچے ، لیکن ہوا یہ کہ جب وہ وہاں فریضۂ حج ادا کررہا تھا تو اس دوران اس سے کچھ پیسے گم ہوگئے ، جس کا تذکرہ کرتے ہوئے میرے سامنے غصے میں آ کر کہا کہ (نعوذباللہ ) پھر اس کھالی جھونپڑی، یعنی بیت اللہ شریف کو برائی کی طرف نسبت کرتے ہوئے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے یہ کھالی جھونپڑی ،آئندہ کیلۓ نہ دکھائے ، پشتو زبان میں اس کا ترجمہ یہ ہے "خدائے دے ما تہ دا تورہ کوٹگی بیا پہ سترگو وو نہ خئی" تو اس بارے میں کیا میرا اور اس کا رشتۂ نکاح ختم ہو جاتا ہے کہ نہیں؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں ہاں یا نہیں کا فتویٰ صادر فرما کر فریضۂ تبلیغ ادا فرمادیں اور نہیں تو دوبارہ نکاح کے جواز کا طریقہ کیا ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور نے خط کشیدہ الفاظ اگرچہ استخفافِ بیت اللہ کے طور پر نہ بھی کہے ہوں تب بھی گستاخی کے معنی کو متضمن ہونے کی وجہ سے بہت سخت کلمات ہیں ، جن کی بناء پر اسے چاہۓ کہ احتیاطاً تجدیدِ ایمان و نکاح کرلے اور آئندہ کیلۓ اس قسم کے بے ہودہ اور گستاخانہ کلمات زبان سے نکالنے سے مکمل احتراز کرے ، اور تجدیدِ نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر پر دوبارہ باہم عقدِ نکاح کا ایجاب و قبول کیا جائے۔
فی رد المحتار : و قتل نبي و الاستخفاف به ، و بالمصحف و الكعبة(الی قوله) و يظهر من هذا أن ما كان دليل الاستخفاف يكفر به اھ(4/222)۔
و فیه ایضاً : (قوله من هزل بلفظ كفر) أي تكلم به باختياره غير قاصد معناه ،(الی قوله) و لاعتبار التعظيم المنافي للاستخفاف كفر الحنفية بألفاظ كثيرة ، و أفعال تصدر من المنتهكين لدلالتها على الاستخفاف بالدين كالصلاة بلا وضوء عمدا بل بالمواظبة على ترك سنة استخفافا(الی قوله) قلت : و يظهر من هذا أن ما كان دليل الاستخفاف يكفر به ، و إن لم يقصد الاستخفاف لأنه لو توقف على قصده لما احتاج إلى زيادة عدم الإخلال بما مر لأن قصد الاستخفاف مناف للتصديق اھ(4/ 222)۔
و فی البزازية علی ھامش الھندية : ما کان فی کونه کفراً إختلاف یؤمر قائلہ بتجدید النکاح و التوبۃ احتیاطا اھ(ج1ص222)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1