کفر و موجب کفر

’’تو بڑا بزرگ بنتا جارہا ہے ہم تیری داڑھی کٹوادیں گے‘‘ جیسے الفاظ کہنا

فتوی نمبر :
60103
| تاریخ :
2006-09-15
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

’’تو بڑا بزرگ بنتا جارہا ہے ہم تیری داڑھی کٹوادیں گے‘‘ جیسے الفاظ کہنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ گھر میں تھوڑا سا جھگڑا ہوا سسر کیساتھ ، پھر سسر نے یہ الفاظ استعمال کیے کہ" تو بڑا بزرگ بنتا جارہا ہے، ہم تمہاری داڑھی کٹوادیں گے" جبکہ میری بیوی نے بھی پھر یہ الفاظ استعمال کیے کہ" میں بھی اس کی داڑھی کھینچ دونگی" اب اس جیسے الفاظ کہنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیونکہ بیوی کے گھر کا ماحول نہیں بنا ہوا ہے ، تا کہ ان جیسے الفاظ استعمال کرنے والے کو منع کر سکوں ،براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور الفاظ اگربطورِ استہزاء نہ کہے گۓ ہوں تو ان سے کفر لازم نہیں آ تا اور اس سے ان دونوں کے عقدِ نکاح پر بھی اثر نہیں پڑا ، مگر مذکور الفاظ انتہائی ناپسندیدہ اور قبیح ضرور ہیں، اس لۓ ان پر لازم ہے کہ آئندہ داڑھی جیسے قابلِ احترام شعائرِ اسلام کیلۓ اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے احتراز کریں ، اور مذکور نامناسب الفاظ بولنے پر توبہ و استغفار بھی کرناچاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشکوة المصابیح : و عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " خالفوا المشركين : أوفروا اللحى و أحفوا الشوارب " . و في رواية : " أنهكوا الشوارب و أعفوا اللحى " اھ(2/380)۔
و فی الفتاوی الھندية : من لم يقر ببعض الأنبياء -عليهم الصلاة والسلام- أو لم يرض بسنة من سنن المرسلين فقد كفر اھ(2/263)۔
و فی البحر الرائق : فيكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به (الی قوله) و بعدم الإقرار ببعض الأنبياء عليهم السلام أو عيبه نبيا بشيء أو عدم الرضا بسنة من سنن المرسلين اھ(5/130)۔
و فی الشامية : (قوله من هزل بلفظ كفر) أي تكلم به باختياره غير قاصد معناه ، (الی قوله)و لاعتبار التعظيم المنافي للاستخفاف كفر الحنفية بألفاظ كثيرة ، و أفعال تصدر من المنتهكين لدلالتها على الاستخفاف بالدين كالصلاة بلا وضوء عمدا بل بالمواظبة على ترك سنة استخفافا(الی قوله) قلت : و يظهر من هذا أن ما كان دليل الاستخفاف يكفر به ، و إن لم يقصد الاستخفاف لأنه لو توقف على قصده لما احتاج إلى زيادة عدم الإخلال بما مر لأن قصد الاستخفاف مناف للتصديق اھ(4/ 222)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60103کی تصدیق کریں
0     944
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات