کفر و موجب کفر

کفریہ کلمات ،جہاد کا مطلقاً انکار اور علماء کو گالیاں دینا

فتوی نمبر :
60093
| تاریخ :
2014-05-17
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کفریہ کلمات ،جہاد کا مطلقاً انکار اور علماء کو گالیاں دینا

محترم جناب حضرت مفتی سیف اللہ جمیل صاحب ! السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص ہے جس کے درجِ ذیل عقائد ہیں:
(1)۔ یہ شخص سفلی عملیات کرتاہے اور یہ کہتا ہے کہ میرا جو مؤکل ہے، وہ جبرائیل علیہ السلام سے زیادہ طاقت ور ہے ۔
(2)۔ایک پرچی میں سورۃ الفیل لکھی ہوئی ہے اور اس سورت کے درمیان میں جگہ جگہ عربی کے اور لفظ لکھے ہوئے ہیں ، اس تحریف کو میں نے خود دیکھا ہے۔
(3)۔جہاد کا مکمل انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جہاد کو میں سرے سے مانتا ہی نہیں ۔
(4)۔ ’’اذا جاء نصر اللہ و الفتح‘‘کے ذریعے جہاد کو منسوخ کرتا ہے، اس آیت کے بارے میں کہتا ہے کہ اللہ فرماتے ہیں کہ اب تم جہاد مت کرو، میں اللہ خود کرونگا تم مسلمان گھر میں بیٹھے رہو۔
(5) (علماء کو گالیاں دیتا ہے) خاندان کے لوگوں سے بحث کرتا ہے، ہم کسی بات میں علماء کا حوالہ دیتے ہیں تو علماء کو گالیاں دیتا ہے جس کی وجہ سے ہم اس شخص سے احتراز کرتے ہیں
(6) ایسے شخص کے بیٹے کیلئے اپنی بیٹی یا بہن کا رشتہ دینا کیسا ہے، اس لۓ کہ اس نے ہم سے رشتہ کا مطالبہ کیا ہے۔
محترم مفتی صاحب! میرا اعتماد علماءِ دیوبند پر ہے، ہمیں ہر فتنے سے آگاہ کرنے اور بچانے میں کردار علماءِ کرام کا ہے، براہِ مہربانی اس فتنے کے بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں ۔ اور یہ شخص اپنے عقائد کا پرچار کرتا پھرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام باتیں میری موجودگی میں ہوئیں، اس کا گواہ میں خود ہوں، اس کے علاوہ دیگر باتیں جو میں نے لوگوں سے سنی ہیں، ان کو ذکر نہیں کیا ، براہِ کرم جلد جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور کی طرف جن عقائد و نظریات کو منسوب کیا گیا ہے، اگر وہ واقعۃً ایسے کفریہ کلمات بولتا ہے تو اس کے دائرۂ اسلام سے خارج ہونے میں شبہ نہیں ، پھر اگر اس کا مذکور بیٹا بھی اپنے والد کو برحق سمجھتا ہو ، یا وہ اسی قسم کے خیالات کا حامل ہو تو اس کا بھی یہی حکم ہے ، اس لۓ کسی سنی العقیدہ لڑکی کا ایسے شخص کے ساتھ عقدِ نکاح جائز نہیں ، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھندية : إذا أنكر الرجل آية من القرآن ، أو تسخر بآية من القرآن و في الخزانة ، أو عاب كفر کذا فی التتارخانية اھ(2/266)۔
و فی الأشباہ و النظائر: و الکفر تکذیب محمد -صلی اللہ علیه و سلم فی شئ مما جاء به من الدین ضرورة اھ(ص188)۔
و فی شرح فقه الأکبر : و فی تتمة الفتاوی : من استخف بالقرآن او بالمسجد او نحوہ مما یعظم فی الشرع کفر اھ(ص167)۔
و فی الھندية : و يخاف عليه الكفر اذا شتم عالماً او فقیھاً من غیر سببٍ اھ(2/275)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60093کی تصدیق کریں
0     1010
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات