سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

فتوی نمبر :
60071
| تاریخ :
2009-06-14
تاریخ / سیرت / سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

مجھے اسلامیات کی ایک کتاب کی کچھ عبارتوں پر اشکال ہے، اس کے بارے میں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام سے دریافت کرنا ہے کہ کیا مندرجہ ذیل عبارات کسی مستند کتاب کے حوالہ سے ثابت ہیں؟
1۔معاویہ نے بہت سے جاسوس بھیجے اور امام حسن کے قتل کرنے والے کیلۓ دو ہزار درہم اور اس کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کا انعام رکھا ۔
2۔ امام حسن نے قبیلہ کندی کے سردار کو چار ہزار آدمیوں کے ہمراہ بھیجا، جہاں امیر معاویہ کے لشکر نے خیمے لگائے ہوئے تھے ،مگر امیر معاویہؓ نے اس سردار کو اپنا والی بنانے کی لالچ دی اور اس کے لشکر پر فتح حاصل کرلی۔
3۔ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ و سلم اپنے بیٹے ابراہیم اور نواسے حسین کے ساتھ تھے کہ جبرائیل حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول! اللہ کا حکم یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ایک کو لیں جو آپ کے پاس رہ سکتا ہے یا تو ابراہیم یا حسین ، دونوں نہیں تو حضور نے فرمایا کہ ابراہیم کو لے لیں اور حسین کو رہنے دیں، چنانچہ ابراہیم کا انتقال ہو گیا۔
4۔ حضرت علی کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے حسن خلیفہ بنے، مگر امیر معاویہ بن ابی ابوسفیان چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا یزید خلیفہ بنے، یہ بات امتِ مسلمہ میں توڑ کا سبب بن گئی ۔
5۔معاویہ نے جودہ بنت اشعث (جو کہ امام حسن کی بیوی تھیں ) سے وعدہ کیا کہ اگر وہ امام حسن کو زہر دیکر مار دے تو وہ اسے انعام میں دوہزار درہم ،دس جوڑے کپڑے جن پر سونے کا کام ہوا ہوگا اور پورے کوفہ میں زیتون کے تیل کا نظام دینگے، اس کے علاوہ وہ اس کی شادی اپنے بیٹے یزید سے کرادیں گے، دو مرتبہ ناکام ہونے کے بعد آخرکار جودہ پانی میں زہر ملا کر دینے میں کامیاب ہوگئی۔
کیا ان باتوں کا ثبوت کہیں سے ملتا ہے ؟ اگر نہیں تو پھر ایسی کتاب پڑھنا پڑھانا شرعاً کیسا ہے ؟ کیا یہ مسلمانوں کا فریضہ نہیں ہے کہ ایسی کتابوں کو نصاب سے خارج کروائیں ، جو امتِ مسلمہ کو صحابہ کرام سے بدظن کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور روایات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ سب روافض کی بغض و عناد اور صحابہ کرام کے اوپر طعن و تشنیع پر مبنی باتیں ہیں جو کہ سراسر جھوٹ اور دروغ گوئی ہے، ان پر یقین کرنا درحقیقت اپنی عاقبت تباہ کرنے کے مترادف ہے، اس لۓ اس طرح کی روایات وغیرہ پڑھنا اور پڑھانا اور اس قسم کی من گھڑت واقعات پر مشتمل کتابوں کو باقاعدہ داخلِ نصاب کرنا قطعاً ناجائز ہے۔ چنانچہ حکومت اور متعلقہ افسران پر لازم ہے کہ اس طرح کی کتابوں کو نصاب سے خارج کرکے ان کی اشاعت اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کریں، تا کہ لوگ صحابہ کرام کی مقدس جماعت اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی جو کاتبِ وحی بھی تھے ، کے بارے میں بدظنی سے محفوظ رہ سکیں اور خود اہلِ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرکے مؤاخذۂ اخروی سے بچ سکیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی شرح الفقه الاکبر : و لذالک ذھب جمہور العلماء الی ان الصحابة –رضی اللہ عنہم-کلھم عدول قبل فتنة عثمان و کذا بعدھا و لقوله علیه الصلاة و السلام : اصحابی کالنجوم فبایھم اقتدیتم اھتدیتم رواہ الدارمی و ابن عدی و غیرھما و قال ابن دقیق العید فی عقیدته : و ما نقل فیما شجر بینھم و اختلفوا فیه فمنه ما ھو باطل و کذب فلایلتف الیه و ماکان صحیحا اولناہ تاویلا حسنا لان الثناء علیھم من اللہ سابق و ما نقل من الکلام اللاحق محتمل التاویل و المشکوک و الموھوم لایبطل المحقق و المعلوم ھذا و قال الشافعی –رحمه اللہ- تلک دماء طھر اللہ ایدینا منھا فلا نلوث السنتنا بھا و سئل احمد عن امر علی و عائشة –رضی اللہ عنھما-فقال : تلک امة قد خلت لھا ما کسبت و لکم ما کسبتم و لاتسئلون عما کانوا یعملون اھ (117)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60071کی تصدیق کریں
1     4956
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کتنی شادیاں تھیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 2
  • کیا حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • خلافت ِ راشدہ سے کیا مراد ہے؟ اور صحیح القعیدہ شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا، جائز کام کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امام حسین اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والا

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • چاند اور سورج گرہن کے وقت امہات المؤمنینؓ اور حضرت فاطمۃؓ کا عمل

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونے والا واقعہ

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت سکینہؓ کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے شراب پینے کے بارے میں

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت امیر معاویہ کے والدین کے اسماء گرامی

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • صحابہ کرامؓ کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت حسینؓ سے تو ضیاء الحق (جنرل) ہی اچھے رہے کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • واقعہ غدیر خم کی پوری حقیقت

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • ام کلثوم بنت فاطمۃؓ کا نکاح کس سے ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • اہل بیت سے مراد

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت ابو ہریرہؓ کو قصوار ماننےوالا کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عائشہ کی وفات اور تجہیز وتکفین سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
Related Topics متعلقه موضوعات