سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

فتوی نمبر :
26598
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

حضرت جی! میں نے’’ ختم نبوت کامل‘‘ مفتی محمد شفیع کی کتاب میں ایک حدیث پڑھی ہے، ’’حدیث نمبر ۱۰۳ صفحہ نمبر ۲۶۴‘‘ مجھے اس حدیث کی تفسیر تو سمجھا دیں، اس حدیث میں حضرت ابوبکر کی شان بیان کی گئی ہے کہ جس میں یہ ہے کہ آپﷺ کے بعد امت میں نبی کا درجہ ہے، پھر حضرت ابوبکر کا درجہ ہے، کیا حدیث یہ بتارہی ہے کہ آپﷺ کے بعد کوئی نبی آئے گا ،آپ امت میں اس نبی کے درجے کے بعد حضرت ابوبکر کا درجہ ہے؟ لیکن ہمارا تو عقیدہ ہے کہ آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں اس لیے آپﷺ کے بعد امت میں حضرت ابوبکر افضل ہیں، لیکن حدیث کا مطلب کچھ اور کہہ رہاہے کہ آپﷺ کے بعد کسی نبی کا درجہ ہے آپ کی امت میں، پھر حضرت ابوبکر کا ،کیا یہ حدیث ٹھیک نہیں ہے یا تفسیر کچھ اور ہے؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس حدیث کا مطلب غلط سمجھاہے، اصل مطلب یہ ہے کہ تمام کائنات میں اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد افضل حضرت محمدﷺ ہیں، اس کے بعد تمام انبیاء ہیں، اس کے بعد تمام مؤمنین میں سے افضل حضرت ابوبکرؓ ہیں، حدیث مذکور کا یہی مفہوم درست ہے، دیکھئے مفتی شفیعؒ کی کتاب ’’ختم نبوت کامل‘‘ کی ’’حدیث نمبر: ۱۰۳‘‘ میں ہے: ’’عن عکرمة ابن الأکوع - رضی اللہ عنه - عن أبیه مرفوعًا: أبوبکر خیرا لاناس بعدی إلا ان یکون نبی۔ (رواہ ابن عدی والطبرانی في الکبیر وغیرهما)۔ اھـ‘‘ ترجمہ: حضرت عکرمہ بن اکوعؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاہے کہ ابوبکر سوائے نبی کے میرے بعد سب انسانوں سے افضل ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

في شرح الفقه الأکبر: وٲفضل الناس بعد رسول اللہ ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ٲبو بکر الصدیق ۔ رضي اللہ عنه ۔ اھـ
وقال الشارح: والحاصل ٲن ٲفضل الناس بعد الأنبیاء - علیهم الصلاة والسلام - (ٲبو بکر الصدیق ۔ رضي اللہ عنه) اھـ (ص:۶۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دانش فیض اللہ خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 26598کی تصدیق کریں
0     2307
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کتنی شادیاں تھیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 2
  • کیا حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • خلافت ِ راشدہ سے کیا مراد ہے؟ اور صحیح القعیدہ شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا، جائز کام کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امام حسین اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والا

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • چاند اور سورج گرہن کے وقت امہات المؤمنینؓ اور حضرت فاطمۃؓ کا عمل

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونے والا واقعہ

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت سکینہؓ کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے شراب پینے کے بارے میں

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت امیر معاویہ کے والدین کے اسماء گرامی

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • صحابہ کرامؓ کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت حسینؓ سے تو ضیاء الحق (جنرل) ہی اچھے رہے کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • واقعہ غدیر خم کی پوری حقیقت

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • ام کلثوم بنت فاطمۃؓ کا نکاح کس سے ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • اہل بیت سے مراد

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت ابو ہریرہؓ کو قصوار ماننےوالا کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عائشہ کی وفات اور تجہیز وتکفین سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
Related Topics متعلقه موضوعات