کیا فرماتےہیں علماء ِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایسا شخص جس کی عمر دو سال تک ہو اور اس نے نبی علیہ السلام کو دیکھا ہو اور دوبارہ دیکھنے کا موقعہ نہ ملا ہو تو کیا ایسا آدمی صحابی بن سکتا ہے یا نہیں؟ شریعت کی روشنی میں جواب دےکر ممنون فرمائیں۔
صحابیت کے لیے بلوغ شرط نہیں، البتہ تمیز شرط ہے اس لیے مذکور عمر کے بچہ نے اگر دوبارہ تمیز کے زمانہ اور حالتِ ایمان میں نبی کریم ﷺ کی زیارت نہ کی ہو تو وہ اصطلاحاً صحابی نہیں کہلائے گا۔
ففی تدريب الراوي: و هل يشترط في الرائي التمييز حتى لا يدخل من رآه و هو لا يعقل و الأطفال الذين حنكهم و لم يروه بعد التمييز أو لا يشترط، لم يذكروه أيضا إلا أن العلائي و عن أصحاب الأصول أو بعضهم أنه من طالت مجالسته على طريق التبع قال في المراسيل عبد الله بن الحارث بن نوفل حنكه النبي صلى الله عليه و سلم و دعا له بل و لا رؤية أيضا وكذا قال عبد الله بن أبي طلحة الأنصاري حنكه و دعا له وما تعرف له رؤية بل هو تابعي وقال في النكت ظاهر كلام الأئمة ابن معين وأبي زرعة وأبي حاتم وأبي داود وغيرهم اشتراطه فإنهم لم يثبتوا الصحبة لأطفال حنكهم النبي صلى الله عليه و سلم أو مسح وجوههم أو تفل في أفواههم۔(2 / 209،210)۔
حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0