کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ میسج آج کل موبائل استعمال کرنے والے ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں، مجھے بھی یہ موصول ہوا، تو اس کی حقیقت کیا ہے؟ میسیج یہ ہے ’’مسلمانوں کی تابناک تاریخ ۱۰ہجری ڈیڑھ لاکھ مسلمان ۱۱ہجری رسول کریمﷺ کے جنازے میں شریک ہوئے فقط سات(۷) مسلمان۔ گیارہ ہجری حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں شریک ہوئے، نو مسلمان۔ ارتالیس سال بعد امام حسن رضی اللہ عنہ کے جنازے میں ہوئے ۱۳ مسلمان۔ اکسٹھ (۶۱) ہجری کی امام حسین رضی اللہ کےجنازے میں ایک بھی مسلمان شریک نہ ہوا۔ دہشتِ کربلا میں کھڑا سوچ رہا تھا اسلام، کیا ملا کافر کو مسلمان کر کے۔
مذکور میسج اسلام دشمن عناصر کا پھیلا ہوا ہے، اس میں مذکور تمام باتیں جھوٹی اور واقعہ کے خلاف ہیں، درج ذیل چند تاریخی حوالہ جوات ملاحظہ ہو:
آپﷺ کی نماز جنازہ کے متعلق لکھا ہے کہ مدینہ میں اس وقت جتنے صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین موجود تھے، سب نے نمازِ جنازہ پڑھی تھی۔ حتی کہ پیر کے دن زوال کے بعد سے لوگوں نے جنازہ پرھنا شروع کیا تھا اور اگلے دن تک لوگ نماز جنازہ پڑھتے رہے۔ (البدایہ و النھایہ۴/۲۴۳)
اس طرح حضرت حسن رضی اللہ کے جنازہ میں اتنی کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے تھے کہ ’’غرقدِ بقیع‘‘ میں جگہ باقی نہ رہی تھی، (البدایہ و النہایہ۵/۵۲۳)
اور حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کا جنازہ ایک قول کے مطابق خلیفہ وقت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پڑھایا تھا، جس میں بہت سے صحابہ کرام شریک تھے، لہٰذا مذکور تعداد کا دعویٰ کرنا بلادلیل ہے۔ (البدایہ و النہایہ ۵/۴۰)
اس لیے مسلمانوں کو اس قسم کےجھوٹے میسج سے متأثر اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ والله أعلم بالصواب!
حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0