مفتی صاحب! مجھے درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمادیں:
(۱)خلفائے راشدین سے کیا مراد ہے اور خلفائے راشدین کون کون ہیں؟
(۲) صحیح العقیدہ شیعہ کی مسجد اور ان کے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
(۳) کیا ہم اپنے افعال میں خود مختار ہے یا مجبور محض؟
(۴) قرآن قدیم ہے تو اللہ بھی قدیم ہے کیا یہ شرک نہیں، جبکہ ہم یہ سنتے ہیں کہ اللہ قدیم ہے؟
(۵) اگر اپنے جائز کام کجا حصول رشوت دیئے بغیر ممکن نہ ہو تو رشوت دینا جائز ہے؟
(۶)جو احادیث جمع القرآن سے متعلق ہیں، ان سے تو قرآن کے سو فیصد صحیح ہونے پر سوال اُٹھتا ہے، ایسی احادیث کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟ جیسے کتاب سنن ابن ماجہ شریف کی روایت ام المؤمنین بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت باب رضاء الکبیر میں جو احادیث ہیں آیاتِ رجم والی؟ براہ مہربانی اس پر روشنی ڈالیں؟
(۱) خلفائے راشدین سے مراد وہ حضرات ہیں جن کی خلافتِ کاملہ علی منہاج النبوۃ ہے، اس کی پین گوئی آپ ﷺ نے تیس سال تک کے عرصہ کیلیے فرمائی ہے، جو خلفائے اربعہ کا زمانہ بنتا ہے، جبکہ مطلق خلافت ان میں منحصر نہیں، بلکہ حضرت معاویہؓ، حضرت حسن رضی اللہ عنہما بھی اس میں داخل ہیں، جیسا کہ بارہ (۱۲) خلفاء والی روایت سے واضح ہے:
ففي ابي داود: عن سماك بن حرب قال سمعت جابر بن سمرة یقول سمعت رسول اللہ ﷺ یقول لا یزال الاسلام عزیزا الی اثنی عشر خلیفة۔ الحدیث رواہ مسلم اه (ج۲، ص۱۱۹)
(۲) صحیح العقیدہ شیعہ بھی اپنے بعض نظریات و طرزِ عمل کی بناء پر فاسق ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنا اس وجہ سے بھی جائز نہیں کہ یہ حضرات پاؤں دھونے کے بجائے ان پر مسح کرتے ہیں۔
(۳) ہم اپنے افعال میں خود مختار ہیں مجبور محض نہیں، مجبور محض کے عقیدے سے احتراز لازم ہے۔
(۴) اللہ اپنی ذات و صفات کےساتھ قدیم ہے اور قرآن کلام اللہ ہونے کی وجہ سے صفت ہے اس کو شرک قرار دینا محض وہم ہے۔
(۵) اگرچہ جائز کام کیلیے رشوت دینا بھی ناجائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے، تاہم کلیات پوچھنے کے بجائے اگر سائل اپنے وہ جزئی واقعہ بیان کرکے حکم شرعی معلوم کرے تو اس پر مکرر غور کیا جاسکتا ہے۔
(۶) احادیثِ مبارکہ سے جمع قرآن کی جو تفصیلات معلوم ہوتی ہیں، اس سے صحتِ قرآن پر کسی قسم کا حرف نہیں آتا، یہ محض سائل کا وہم ہے، جہاں تک منسوخ آیاتِ قرآنیہ کا تعلق ہے تو ان کا نسخ خود صاحبِ قرآن کے زمانہ میں واضح ہوچکا تھا۔
وفيه ايضا: وعن سفینة قال قال رسول اللہ ﷺ خلافة النبوة ثلاثون سنة ثم یوتی اللہ الملك من یشآء (الی قوله) قال لی سفینة امسك علیك ابابکر سنتین وعمر عشرا وعثمان اثنی عشر وعلی کذا الحدیث اه (ج۲، ص۲۹۰)
وفی بذل المجہود: (فی شرح قوله وعلی کذا ای ست سنین الخ۔ (ج۶، ص۲۰۰)
وفی حاشية المشکوة: (الخلافة ثلاثون سنة ای الخلافة الکاملة المرضية الموافق للسنة للذین استحقوا اطلاق هذا الاسم علیه حقا۔ الخ (ج۲، ص۴۶۳)
کما فی غنية المتصلی: ویکرہ تقدیم المبتدع ایضا (الی قوله) والمراد بالمبتدع من یعتقد شیئًا علی خلاف ما یعتقدہ اہل السنۃ والجماعة۔ الخ (ص۵۱۵)
وفی الشامية: والذی بمیل الیه القلب عدم کراهة الاقتداء بالمخالف مالم یکن غیر مراع فی الفرائض۔ الخ (ج۱، ص۵۶۴)
کما فی شرح العقائد: وللعباد افعال اختیاریۃ یثابون بہا ان کانت طاعۃ ویعاقبون علیہا ان کانت معصیۃ لا کما زعمت الجبریۃ۔ الخ (ص۸۲)
کما فی شرح العقائد: والا استحالة فی تعدد الصفات القدیمة وإنما المستحیل تعدد الذوات الخ (ص۳۶) وفیه والکلام وہی صفة ازلية۔ا لخ (ص۵۴)
کما فی الشامية: ثم الرشوۃ اربعة اقسام منہا ما هو حرام علی الأخذ والمعطی وهو الرشوۃ علی تقلید القضاء والامارۃ۔ الخ (ج۵، ص۳۶۲)
کما فی المرقاة: قیل انما لم یجمع القرآن فی المصحف، لما کان یترقبه من ورود ناسخ لبعض احکامه او تلاوته۔ الخ (ج۴، ص۷۲۶) واللہ اعلم بالصواب!
حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0