میرا سوال یہ ہے کہ حضرت امام حسنؓ نے کتنے شادی کی تھی؟ میں نے سناہے کہ انہوں نے ۸۹ یا ۳۸۰ شادی کیے تھے کیا یہ بات سچ ہے؟
تاریخ کی کتابوں میں حضرت حسنؓ کی شادی کے متعلق مختلف اقوال ہیں، ایک قول کے مطابق حضرت نے ستر شادیاں کی تھیں، دوسرا قول سات سو کا اور تیسرا قول ہزار کا ہے، البتہ بیک وقت چار سے زیادہ بیویاں نکاح میں نہیں ہوتی تھیں اور زیادہ نکاح کرنے کی وجہ یہ تھی کہ حضورﷺ کے نواسہ اور اہلِ بیت کی محبت کی وجہ سے لوگ خود پیش ہو کر اپنی بیٹیوں کے رشتے دیتے تھے۔
ففي البداية والنھاية: قالوا: وكان كثير التزوج، وكان لا يفارقه أربع حرائر، وكان مطلاقا مصداقا، يقال إنه أحصن سبعين امرأة ( وقیل سبعمائة، وقیل ٲلف امراة، وربما کان یقعد العقد علی اربعة في المجلس ویفارق اربعة اھ (۵/۵۲۵)۔
وفیها ایضا: وقد قال علي رضي اللہ عنه لاھل الکوفة لا تزوجوہ فانه مطلاق، فیقولون واللہ یا ٲمیر المؤمنین لو خطب ٳلینا کل یوم لنزوجنه ما ٲراد محبة في صھر رسول اللہ ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ اھ (۵/۵۲۵) واللہ أعلم بالصواب!
حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0