سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

فتوی نمبر :
25459
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

جناب مفتی صاحب السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ ایک مقرریوں تقریر کر رہے تھے حضرت خولہ بنت ثعلبہ نے حضرت عمر کو یوں نصیحت فرمائی، وہ عورت کہنے لگی ایک زمانہ تھا تو عمری عمری کہلاتا تھا، پھر تجھے عمر کہنے لگے، پھر تو امیر المؤمنین بن گیا، تو اللہ سے ڈرا کر تو حضرت عمر بھیگی بلی بنے سن رہے تھے، جب وہ بڑھیا چلی گئی تو لوگوں نے کہا اے امیر المؤمنین! آپ اس بڑھیا کی خاطر کھڑے ہوگئے کہا ارے بدھو! تمہیں پتا نہیں کہ یہ عورت کون ہے؟ یہ وہ ہے جس کی عرشوں پر رب نے سنی تھی، میں زمین پر کیسے نہ سنتا، یہ خولہ بنت ثعلبہ ہے، جواب طلب امر یہ ہے کہ کیا یہ واقعی اسی طرح ہے؟
(۲) کیا خط کشیدہ الفاظ اہانت امیر المؤمنین کی نشاندہی نہیں کرتے؟ (۳) کیا ایسے ذاکر کے پیچھے نماز ادا کرنا درست ہے؟ (۴) ان الفاظ سے توہین صحابہ کرنے والے اہلسنت والجماعت ہیں یا نہیں؟ (۵) کیا ایسے ذاکر کی تقریر سننی چاہیے؟ تفصلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کتب تاریخ وغیرہ میں اگرچہ اس قسم کا واقعہ ملتاہے، مگر اس کے الفاظ وہ نہیں جو مذکور مقرر نے بیان کیے ہیں، صحیح واقعہ یہ ہے کہ ایک بار حضرت عمرؓ مسجد سے نکلے اور ان کے ساتھ جارود عبدی نامی شخص بھی تھا، اچانک بیچ راستے میں ایک عورت سامنے آئی، حضرت عمرؓ نے ان کو سلام کیا، اس نے سلام کا جواب دیا اور پھر کہنے لگی خبردار اے عمر! ایک زمانہ تھا تو اپنی لاٹھی سے عکاظ کے بازار میں بکریاں چرایا کرتا تھا اور تجھے عمیر (چھوٹا عمر) کہا جاتا تھا، پھر کچھ دن گزرے نہ تھے کہ تجھے عمر اور پھر امیر المؤمنین کہا جانے لگا تو رعایا کے بارے میں اللہ سے ڈر اور جو وعید سے ڈرا، اس کے لیے بعید بھی قریب ہے اور جو موت سے ڈرتاہے تو عمل کے فوت ہونے پر گھبراتا ہے۔ جارود عبدی نے کہا اے عورت! چپ ہوجاؤ، تم نے کچھ زیادہ ہی بولدیا تو عمرؓ کہنے لگے ان کو بولنے دو، کیا تم نہیں جانتے کہ یہ خولہ بنت حکیم ہے، یہ تو وہ عورت ہے جس کی بات اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کے اوپر سنی تھی، اللہ کی قسم عمر تو زیادہ اس کی بات سننے کا حقدار ہے۔
اس تفصیل سے واضح ہے کہ مذکور مقرر نے واقعہ کے نقل میں بہت بے احتیاطی سے کام لیا جس کی وجہ سے وہ بے ادبی کا مرتکب ہوگیا، ایسا شخص اگر سنی ہو تو آئندہ اس قسم کی بے احتیاطی سے مکمل اجتناب کرے اور اب تک کے عمل پر بصدق دل توبہ واستغفار کرے، ورنہ اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں، جبکہ جو لوگ صحابہ کرام کی توہین کرتے ہیں، وہ اہل سنت والجماعت میں سے نہیں، اس قسم کے لوگوں کی تقریر سننے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الاستیعاب لابن عبد البر: عن قتادة، قال: خرج عمر من المسجد ومعه الجارود العبدي، فإذا بامرأة برزت على ظهر الطريق، فسلم عليها عمر، فردت عليه السلام، وقالت: هيهات يا عمر، عهدتك وأنت تسمى عميرا في سوق عكاظ ترعى الضأن بعصاك، فلم تذهب الأيام حتى سميت عمر، ثم لم تذهب الأيام حتى سميت أمير المؤمنين، فاتق الله في الرعية، واعلم أنه من خاف الوعيد قرب عليه البعيد ومن خاف الموت خشي عليه الفوت، فقال الجارود: قد أكثرت أيتها المرأة على أمير المؤمنين، فقال عمر: دعها، أما تعرفها! فهذه خولة بنت حكيم امرأة عبادة بن الصامت التي سمع الله قولها من فوق سبع سماوات، فعمر والله أحق أن يسمع لها اھـ (۴/۱۸۳۱)۔
وفي بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع: ولهذا عد أبو حنيفة - رضي الله عنه - إحلال المثلث من شرائط مذهب السنة والجماعة، فقال في بيانها: "أن يفضل الشيخين، ويحب الختنين، وأن يرى المسح على الخفين، وأن لا يحرم نبيذ الخمر" اھـ (۵/۱۱۶) واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سہیل جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25459کی تصدیق کریں
0     2618
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کتنی شادیاں تھیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 2
  • کیا حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • خلافت ِ راشدہ سے کیا مراد ہے؟ اور صحیح القعیدہ شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا، جائز کام کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امام حسین اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والا

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • چاند اور سورج گرہن کے وقت امہات المؤمنینؓ اور حضرت فاطمۃؓ کا عمل

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونے والا واقعہ

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت سکینہؓ کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے شراب پینے کے بارے میں

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت امیر معاویہ کے والدین کے اسماء گرامی

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • صحابہ کرامؓ کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت حسینؓ سے تو ضیاء الحق (جنرل) ہی اچھے رہے کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • واقعہ غدیر خم کی پوری حقیقت

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • ام کلثوم بنت فاطمۃؓ کا نکاح کس سے ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • اہل بیت سے مراد

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت ابو ہریرہؓ کو قصوار ماننےوالا کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عائشہ کی وفات اور تجہیز وتکفین سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
Related Topics متعلقه موضوعات