السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔ ہمارے ہاں کچھ لوگ تصوف سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مراقبہ کرتے ہیں، جس کے ذریعے وہ روحانی دنیا کا سفر کرتے ہیں، کیا مراقبہ کرنا درست ہے، نیز روحانی دنیا والی بات درست ہے؟
۲۔ ایک شخص یہ کہتا ہے کہ اس نے روحانی دنیا میں امام اعظم ابوحنیفہؒ سے ۸ (آٹھ) سال تلمذ حاصل کیا ہے۔ کیا یہ درست ہے، نیز جو اس کی بات کی تصدیق کرے اس کا کیا حکم ہے؟ یاد رہے کہ تصدیق کرنے والا بڑا پیر ہے۔
۳۔ مولانا الیاس گھمن اور پیر ذوالفقار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پیر صاحب بریلویت کے قریب ہیں اور دیوبندیت سے دور ہیں، کیا میرا یہ رائے رکھنا غلط ہے؟
’’مراقبہ‘‘ کرنا اگرچہ درست ہے اور اس سے مقصود سالک کی روحانی تربیت ہوتی ہے، تاہم سوال میں مذکور باتیں جس شخص نے کہیں ہیں وہ کون ہے؟ اور صحیح العقیدہ ہے یا بدعقیدہ؟ نیز کس حالت میں انہوں نے یہ باتیں کہیں ہیں؟ براہ کرم اس کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کریں ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کر دیا جائےگا۔ جبکہ مذکورہ دونوں حضرات صحیح العقیدہ اہل علم اور دیوبند مکتبہ فکر سے وابستہ لوگ ہیں اور ان کی دینی خدمات بھی لوگوں پر واضح ہیں، ہاں اگر سائل نے ان میں سے کسی سے کوئی خلافِ شرع یا نامناسب بات و حرکت محسوس کی ہو جس سے اُسے شبہ ہو تو خاص اس بات کے سلسلہ میں وضاحت کی جا سکتی ہے۔
ففی احیاء علوم الدین: إعلم أن حقیقة المراقبة ھی ملاحظة الرقیب وانصراف الھم إلیه فمن احترز من أمر من الأمور بسبب الدرجة الأولی: مراقبة المقربین من الصدقین، وھی مراقبة التعظیم والإجلال، وھو ان یصیر القلب مستغرقا بملاحظة ذلك الجلال ومنکسراً تحت الھیبة فلا یبقی فیه متسع للإلقفات إلی الغیر أصلا (إلی قوله) الدرجة الثانیة: مراقبة الورعین من اصحاب الیمین، وہم قوم غلب یقین إطلاع اللہ علی ظاھرھم وباطنھم وعلی قلوبھم ولکن لم تدھشھم ملاحظة الجلال الخ (۱/۱۴۳۰) واللہ أعلم بالصواب!
حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0