شیعہ کے بقول مقامِ غدیر خم میں نبیؐ نے حضرت علیؓ کو نامزد کیا تھا۔
غدیرِ خم کے واقعہ کی تفصیل جس سے حقیقتِ حال اور اہلِ تشیع کے مذکور دعوے کی غلطی واضح ہوتی ہے۔ یہ ہے حجۃ الوداع سے واپسی پر حضرت بریدہ اسلمیؓ نے حضرت علیؓ کی شکایت کی ، نبی اکرمؐ نے مکہ اور مدینہ کے درمیانی مقام غدیرِ خم میں ایک خطبہ دیا اور اس میں اہلِ بیت کے ساتھ محبت کی ترغیب دی اور حضرت علیؓ سے متعلق فرمایا: ’’من کنت مولاہ فعلی مولاہ‘‘ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ میں جس کا دوست ہوں تو حضرت علیؓ اس کے دوست ہیں۔ اس جملے میں مقصود حضرت علیؓ کے ساتھ محبت اور ان پر شکایات کا ازالہ تھا، چنانچہ اس کے بعد حضرت بریدہؓ کی شکایت بھی دور ہوگئی۔ اور اس کے دو ماہ بعد حضرت محمدﷺ کا سانحۂ ارتحال پیش آیا اور ثقیفہ بنوساعدہ میں خلافت کا مسئلہ بھی زیرِ بحث آیا اور موقع پر مقامِ غدیر میں حاضر صحابہ بھی موجود تھے، مگر کسی نے اس سے حضرت علیؓ کی خلافت بلافصل پر استدلال نہیں فرمایا۔ اور نہ ہی ابنِ عباس اور اہلِ بیت کے دوسرےافراد اور بنی ہاشم میں سے کسی نے استدلال کیا،کہ مقامِ غدیر میں حضرت یہ مسئلہ حل کر گئے ہیں، لہٰذا اس قسم کے واقعات سے دھوکہ میں پڑنے اور دوسرے کو غلطی میں مبتلا کرنے سے احتراز لازم ہے۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: وهو الذي أخرجه الطبراني والنسائي وأحمد والحاكم عن زيد بن أرقم في اليوم الثامن عشر من ذي الحجة، وفيه: «يا أيها الناس، إن الله مولاي، وأنا مولى المؤمنين، وأنا أولى بهم من أنفسهم، فمن كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه، وعاد من عاداه، وانصر من نصره، واخذل من خذله».
والواقع أن هذا الحديث غير صحيح، قال الإيجي: لا صحة للحديث، إذ لم ينقله أكثر أصحاب الحديث، بل إن علياً رضي الله عنه لم يكن يوم الغدير مع النبي صلّى الله عليه وسلم، بل كان في اليمن، وإن سلِّم فرواته لم يرووا مقدمة الحديث . وقال ابن تيمية: مع افتراض أن النبي قاله يوم الغدير فإنه لم يرد به الخلافة قطعاً، ولكن الشيعة يزكون الحديث، ويعتبرونه صحيحاً لأنه يوافق مبدأهم الخ (8/ 6159)۔
حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0