سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

فتوی نمبر :
58976
| تاریخ :
2004-07-16
تاریخ / سیرت / سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

1. پہلے تینوں خلفائے راشدین کا طریقہ انتخاب یا نامزدگی غلط تھی۔وجوہات درجِ ذیل ہیں ملاحظہ ہو:
(1) ثقیفہ بنوساعدہ کےمقام پر حضرت محمدﷺ نے حضرت ابوبکرؓ کو نامزد نہیں کیا تھا۔
(2) حضرت ابوبکرؓ نے خود ہی فاروق اعظمؓ کو نامزد کر دیا تھا۔
(3) حضرت عمرؓ نے صرف چھ رُکنی شوریٰ کے مشورے سے حضرت عثمان کو نامزد کیا تھا، جبکہ شوریٰ کے ارکان پر بھی اعتراض ہے کہ ان کی شہرت نہیں تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1. جب ایک شخص میں صلاحیت موجود ہو اور صاحبِ شریعت کی طرف سے اس کی تائید کے اشارات بھی ملتے ہوں تو اس کو نامزد کرنے میں کونسا شرعی یا عقلی محظور ہے؟ جبکہ یہ ایک خلیفہ راشد کا عمل ہے۔ جو حدیث کی رو سے واجب الاتّباع ہے۔
(1) ثقیفہ بنوساعدہ کا واقعہ آپﷺ کی وفات کے بعد کا ہے، اس لیے یہ کہنا کہ حضرت محمدﷺ نےحضرت ابوبکرؓ کو نامزد نہیں کیا تھا بےمعنی ہے، جبکہ نبیؐ نے اپنی حیات ہی میں حضرت ابوبکرؓ کو جماعت کا امام بناکر آپؓ کی خلافت کو بے غبُار فرما دیا تھا۔
(2) بلادلیل کسی عام سے عام تر آدمی کے کردار پر بھی اعتراض کرنا، قرآن و سنت کی روشنی میں ناجائز اور حرام ہے، چہ جائیکہ صحابہ کرامؓ جیسی قدسی صفات اور معیارِ ایمان لوگوں اور ان میں سے بھی اہلِ حل و عقد کےمتعلق اس قسم کی زبان درازی کی جائے، اس لیے سائل کو اپنے ناجائز طرزِعمل سے احتراز لازم ہے۔ اس کے بعد واضح ہو کہ حضرت عثمانؓ کی نامزدگی اگر چہ چھ رُکنِی شوریٰ نے کی ہو، مگر آپ کو مسندِ خلافت کےلیے تمام طبقات کے لوگوں سے آراء لینے کے بعد منتخب کیا گیا۔ اور سائل کا یہ اعتراض بھی تحقیق سے نابلد ہونے پر مبنی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفقه الإسلامي وأدلته: لقد تم انتخاب أبي بكر الخليفة الأول بعد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في أحدث صورة لمؤتمر سياسي جرى فيه نقاش حاد بين المهاجرين والأنصار في سقيفة بني ساعدة عقب وفاة الرسول - صلى الله عليه وسلم - وقبل دفنه، وكان قصدهم من النقاش هو تحقيق مصلحة الإسلام وخير المسلمين. وكان عمر هو أول من رشح أبا بكر - رضي الله عنه -، ووافقه أهل العقد والحل، وبايعه المسلمون جميعاً، من وافق منهم أو خالف في أثناء النقاش. حتى إن علياً كرم الله وجهه الذي انتابه مرض بسبب وفاة النبي - صلى الله عليه وسلم - بايع أبا بكر بعد برئه. (8/ 6174)-
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: كان اختيار عمر - رضي الله عنه - بترشيح من أبي بكر في صورة عهد إلى المسلمين، بعد استشارة أهل الحل والعقد، ثم بايعه المسلمون ورضوا به. فعندما أحس أبو بكر بدنو أجله، طلب من الناس أن يؤمّروا عليهم واحداً في حال حياته، حتى لا يختلفوا بعده الخ (8/ 6174)-
وفیه أیضاً: وقام أهل الشورى هؤلاء بإجراء مشاورات طوال الأيام الثلاثة ليلاً نهاراً، وكان عبد الرحمن ـ الذي خلع نفسه من الخلافة ـ يلقى أصحاب رسول الله، ومن وافى المدينة من أمراء الأجناد وأشراف الناس، يشاورهم، فوجد الناس يجمعون على أحد اثنين: عثمان أو علي. إلا أن أكثرية أهل الشورى والمسلمين رغبوا بعثمان لما عرفوا فيه من لين ورحمة و إفضال على الناس بتجهيز جيش العسرة من ماله وشراء بئر رومة وجعله سبيلاً للمسلمين يسقون منه. ثم جمع عبد الرحمن المسلمين في المسجد، واستوثق من عثمان وعلي بالعمل بكتاب الله وسنة رسوله وسيرة الخليفتين الراشدين من قبله بالعدل والإنصاف، ثم بايع (أي عبد الرحمن) عثمان رضي الله عنه وتابعه المسلمون بالمبايعة، وفيهم علي بن أبي طالب بعد أن تأخر عن المبايعة بسبب مرضه. ولم تكن مبايعة عبد الرحمن محاباة ولا ظلماً كما قد ظن بعض الناس، وإنما كانت تعبيراً أميناً صادقاً عن آراء الأمة ومشاوراته الليالي والأيام مع أكابرهاومتقدميها.اھ(8/ 6176،6177)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58976کی تصدیق کریں
0     1816
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کتنی شادیاں تھیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 2
  • کیا حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • خلافت ِ راشدہ سے کیا مراد ہے؟ اور صحیح القعیدہ شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا، جائز کام کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امام حسین اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والا

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • چاند اور سورج گرہن کے وقت امہات المؤمنینؓ اور حضرت فاطمۃؓ کا عمل

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونے والا واقعہ

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت سکینہؓ کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے شراب پینے کے بارے میں

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت امیر معاویہ کے والدین کے اسماء گرامی

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • صحابہ کرامؓ کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت حسینؓ سے تو ضیاء الحق (جنرل) ہی اچھے رہے کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • واقعہ غدیر خم کی پوری حقیقت

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • ام کلثوم بنت فاطمۃؓ کا نکاح کس سے ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • اہل بیت سے مراد

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت ابو ہریرہؓ کو قصوار ماننےوالا کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عائشہ کی وفات اور تجہیز وتکفین سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
Related Topics متعلقه موضوعات