نماز جنازہ

امامِ محلہ کی موجودگی میں جامع مسجد کے امام کا زبردستی جنازہ پڑھانے کے لۓ آگے ہونا

فتوی نمبر :
59903
| تاریخ :
2006-07-25
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

امامِ محلہ کی موجودگی میں جامع مسجد کے امام کا زبردستی جنازہ پڑھانے کے لۓ آگے ہونا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محلے کی دو بڑی جامع مسجد کےامام صاحب لوگوں کی نمازِ جنازہ کو آکر زبردستی پڑھاتے ہیں، جبکہ اسی مسجد کا امام صاحب بھی ہےاور دلیل یہ دیتے ہیں بادشاہ قاضی نہ ہو تو جامع مسجد کا امام جنازہ پڑھانے کا زیادہ حقدار ہے، حالانکہ" امامِ حی "موجود ہے، حتی کہ بعض لوگ جو وفات کر جاتے ہیں ان کی امامت پر راضی بھی نہیں اور ان کے زبردستی امامت کرنے پر اکثر لوگ راضی بھی نہیں ہیں اور امامت اس وجہ سے کرتے ہیں کہ ایک جائے نماز مل جائےگا (مصلیٰ) اور حیلۂ اسقاط سے پیسے مل جائیں گے، براہِ مہربانی اس مسئلہ میں جو حقدار ہے اس کو ترجیح دے کر وجوہِ ترجیح احادیثِ نبوی اور آثارِ صحابہ کے روشنی میں واضح فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست ہو اور اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور جھوٹ کا بھی سہارا نہ لیا جا رہا ہو تو ائمہ کا یہ طرزِ عمل قطعاً نامناسب اور غلط ہے، کیونکہ اولاً تو امام الحی اولیٰ ہے اور ثانیاً اس طرح کے طرزِ عمل سے اہلِ علم کی بدنامی اور تحقیر ہوتی ہے، لہٰذا اس طرزِ عمل سے احتراز چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مصنف عبد الرزاق: عن معمر، عن قتادة، عن الحسن: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من أم قوما، وهم له كارهون لم تجاوز صلاته ترقوته» اھ(2/ 411)۔
وفی الفتاوى الهندية: أولى الناس بالصلاة عليه السلطان إن حضر فإن لم يحضر فالقاضي ثم إمام الحي ثم الوالي، هكذا في أكثر المتون اھ (1/ 163)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59903کی تصدیق کریں
0     806
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات