ہمارے ہاں جب کوئی شخص فوت ہو جائے تو میت کے گھر والے تین دن تک تعزیت کرنے کی غرض سے آنے والوں کے لیے کسی بیٹھک میں بیٹھتے ہیں، کیا تعزیت کے لئے آنے والوں کے لیے گھر میں یا کسی بیٹھک وغیرہ میں تین دن تک بیٹھنا مسنون ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے کیا ان کا یہ کہنا درست ہے؟ از روئے شرع رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً!
کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کے لواحقین کو تعزیت کے لیے تین دن تک کسی بیٹھک وغیرہ میں بیٹھنے کی اجازت ہے ، اسے بدعت کہنا غلط ہے۔
كما في الفتاوى الهندية : ولا باس لاهل الميت ان يجلسوا في البيت او في مسجد ثلاثة ايام والناس يأتونهم ويعزونهم اھ (490/4)۔