وضو

قرآن کی تفسیر کو بغیر وضو کے چھونا

فتوی نمبر :
59432
| تاریخ :
2002-11-19
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

قرآن کی تفسیر کو بغیر وضو کے چھونا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن کی تفسیر کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہے یا نہیں؟ نیز تفاسیر کو لیٹ کر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کتبِ تفسیر کو بلاوضو چھونا یا لیٹ کر پڑھنا بے ادبی کی بناء پر مکروہ ہے، لہٰذا اس سے احتراز چاہیۓ، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو ایسا کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: ويكره لهم مس كتب التفسير والفقه والسنن ولا بأس بمسها بالكم. هكذا في التبيين. (1/ 39)۔
وفی المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي: أن رجلا جاء إلى سعيد بن المسيب، وهو مريض فسأله عن حديث، وهو مضطجع فجلس فحدثه فقال له الرجل: وددت أنك لم تتعن فقال له: إني كرهت أن أحدثك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا مضطجع اھ(ص: 392)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59432کی تصدیق کریں
0     1002
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات