امامت و جماعت

کیا امام کے ایک آنکھ سے معذور ہونے پر اس کی اقتداء میں نماز ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
59191
| تاریخ :
2000-09-08
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کیا امام کے ایک آنکھ سے معذور ہونے پر اس کی اقتداء میں نماز ہوجاتی ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک صاحب جو ایک آنکھ سے معذور ہیں یعنی ایک آنکھ سے انہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے جبکہ دوسری آنکھ صحیح ہے (دکھائی دیتا ہے) تو کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہِ ہے اگر نہیں تو ازروئے شریعت وضاحت فرمائیں۔ بینوا توجروا!
نوٹ: واضح ہو کہ امام کی قرأت صحیح ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور میں اگر کراہت امامت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا بلاکراہت جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قلت: لان علۃ الکراہۃ فیہ لیس بموجود۔ اھـ واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59191کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات