امامت و جماعت

نماز پڑھاتے وقت عمامہ باندھنے کی شرعی حیثیت ۔

فتوی نمبر :
59171
| تاریخ :
2000-04-08
عبادات / نماز / امامت و جماعت

نماز پڑھاتے وقت عمامہ باندھنے کی شرعی حیثیت ۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین ان مسائل کے بارے میں کہ نماز پڑھاتے وقت عمامہ باندھنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ہے اور یا مستحب ہے جبک ایک عالم دین فرماتے ہیں کہ عمامہ باندھنا صرف مستحب ہے، اس لئے اسے ہرگز ترک نہیں کرنا چاہئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صرف نماز کیلئے پگڑی باندھنے اور اس کو فرض و واجب کی طرح لازم سمجھنے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، لہٰذا پگڑی باندھے بغیر بھی نماز ادا ہوجاتی ہے، تاہم یاد رہے کہ پگڑی باندھنا نبی علیہ السلام نے بطورِ عادت اپنایا نہ بطورِ عبادت، البتہ اس پر عمل کرنے والے کو ثواب ضرور ملتا ہے لیکن اس پر عمل نہ کرنے والا موجبِ طعن بھی نہیں۔ وﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59171کی تصدیق کریں
1     878
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات