(+92) 0317 1118263

نماز جنازہ

کیا نمازِ جنازہ میں صفوں لو طاق رکھنا لازم ہے؟

فتوی نمبر :
59166
| تاریخ :
2000-06-08
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

کیا نمازِ جنازہ میں صفوں لو طاق رکھنا لازم ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ:
(۱) کیا نمازِ جنازہ میں صف باندھنا اور اُسے طاق رکھنا لازم ہے؟ سنا ہے کہ سات صفوں تک طاق کا ہونا لازم ہے، اس کے بعد نہیں کیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے؟
(۲) فرض نماز کے بعد کتنی لمبی دعاء کرسکتا ہے؟ یعنی سنتوں سے پہلے اور نماز فرض پڑھنے کے بعد۔
(۳) جمعہ کے خطبہ کے وقت کس حالت میں بیٹھنا چاہئے؟ بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ، اوّل خطبہ کے وقت ہاتھوں کو ناف پر باندھتے ہیں،اور دوسرے خطبہ کے وقت ہاتھوں کو رانوں پر رکھتے ہیں، کیا ایسا کرنا سنت ہے؟ بینوا توجروا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جنازہ کی صفوں کا طاق یا سات ہی بنانا شرعاً کوئی لازم اور ضروری نہیں ہے، بلکہ اگر شریک ہونے والے بہت ہی کم تعداد میں ہوں، اور ایک ہی صف میں آسکتے ہوں ،تو ایک صف میں نماز پڑھنے سے بھی نماز جائز اور درست ہوجائے گی، البتہ اس صورت میں تین صفوں کا بنانا بہتر اور مستحب ہے، جیسا کہ بعض احادیث میں اس کی صراحت بھی ہے، لہٰذا اس سے بخوبی معلوم ہوگیا کہ، طاق بنانا لازم اور ضروری نہیں، بلکہ ایک بہتر اور افضل امر ہے، جسے اختیار کرنا چاہئے۔
(۲) جن فرضوں کے بعد سنن بھی ہیں، ان کی ادائیگی کے بعد مختصر دعا مثل (اللّٰہم انت السلام الخ) کے بعد سنتوں کی ادائیگی کا حکم ہے،
لہٰذا لمبی دعا کرنے سے احتراز کرنا چاہئے، البتہ نماز کی تکمیل کے بعد یا اگر کوئی منفرداً نماز پڑھ رہا ہو ،اور فرض کے بعد ہی دُعا میں جی لگتا ہو ، تو اس صورت میں اپنے طور پر لمبی دعا کرنے میں بھی کچھ حرج نہیں ہے۔
(۳) ایسے بیٹھنا عاجزی اور ادب پر دلالت کرتا ہے، جو جائز اور مستحسن ہے ،البتہ اگر کوئی شخص ایسے نہ بیٹھ سکتا ہو ، یا تھکنے کی وجہ سے کسی ایک کروٹ کے بل، یا چار زانو ہوکر بیٹھ جائے، تو یہ بھی جائز اور درست ہے، اس پر نکیر نہیں کرنی چاہئے، اس لئے کہ خطبہ سننے کیلئے بیٹھنے کی کوئی خاص ہیئت شرعاً متعین نہیں، بلکہ توجہ اور دھیان سے سننا ضروری ہے ،جو بہر صورت حاصل ہوسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی رد المحتار: ولہذا قال فی المحیط ویستحب ان یصف ثلاثۃ صفوف حتی لو کانوا سبعۃ یتقدم احدہم للامامۃ ویقف وراءہ ثلاث ثم اثنان ثم واحد (وذکر قبل ذٰلک حدیثًا) من صلی علیہ ثلاثۃ صفوف غفرلہ رواہ ابو داؤد اھ (214/2)
وفی الدر المختار: ویکرہ تاخیر السنۃ الا بقدر اللّٰہم انت السلام۔ الخ
وفی رد المحتار: عن عائشۃ رضی اﷲ عنہا قالت: کان رسول اﷲ ﷺ لا یقعد الا بمقدار اللّٰہم انت السلام ومنک السلام تبارکت ربنا وتعالیت یا ذالجلال والاکرام ، واما ما ورد من الاحادیث فی الاذکار عقیب الصلوٰۃ فلا دلالۃ فیہ علی الاتیان بہا قبل السنۃ بل یحمل علی الاتیان بہا بعدہا اھ(391/1)۔
وفی العالمگیریۃ: اذا شہد الرجل عند الخطبۃ ان شاء جلس محتبیا او متربعا او کما تیسر لہ لانہ لیس بصلوٰۃٍ عملًا وحقیقۃً کذا فی المضمرات ویستحب ان یقعد فیہا کما یقعد فی الصلوٰۃ کذا فی معراج النہایۃ اھ(148/1) واﷲ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59166کی تصدیق کریں
0     484
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھانا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات