وضو

بہتے خون کے ساتھ نماز کی ادائیگی

فتوی نمبر :
59103
| تاریخ :
1995-02-02
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

بہتے خون کے ساتھ نماز کی ادائیگی

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام کہ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے غور کیا کہ میرے پاؤں سے خون بہہ رہا ہے، کیا میں نماز دوبارہ ادا کروں یا یہ نماز ادا ہوگئی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خون کے جاری ہونے کی وجہ سے آپ کا وضو اور نماز دونوں ٹوٹ چکے ہیں لہٰذا سائل پر اس نماز کو دہرانا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامی: وینقضہ خروج کل خارج نجس من المتوضی۔ (ج۱، ص۹۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59103کی تصدیق کریں
0     1104
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات