کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام صاحب نے نمازِ جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا تو لوگوں کے بتلانے پر دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھائی، پھر تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا ، پھر لوگوں کے بتلانے پر امام صاحب تھوڑی دیر کھڑے ہوئے اور سلام پھیر دیا ، چوتھی تکبیر کے بعد ,مفتی صاحب آیا نماز جنازہ ہوئی یا نہیں اور کیا نمازِ جنازہ کا اعادہ کیا جائے؟
مذکور دوسری مرتبہ کی ادائیگی درست ادا ہو چکی ہے اگر چہ اسے لوٹانے کی ضرورت نہیں، تاہم امام صاحب موصوف کو توجہ و دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
ففی الفتاوى الهندية: ولو سلم الإمام بعد الثالثة ناسيا كبر الرابعة ويسلم، كذا في التتارخانية. (1/ 165)۔
وفی الفتاویٰ التاتارخانیة: ولو سلم بعد الثالثة ناسيا كبر الرابعة ويسلم اھ (۲/۱۵۹)۔