کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کام میں میرے انگلیوں کے ساتھ میجک چمٹ گئی، دور کرنے کی کوشش کی مگر دور نہ ہوئی، پھر وضو کیا نماز پڑھی تو کیا وضو اور نماز صحیح ادا ہوگئے یا نہیں؟
اگر باوجودممکنہ کوشش کے، میجک انگلیوں سے نہ اترے تو اس حالت میں بھی وضو کرکے نماز پڑھنا جائز ہے۔
وفی الہندیۃ: والعجین فی الظفر یمنع تمام الاغتسال والوسخ و الدرن لا یمنع (الٰی ان قال) والصرام والصباغ ما فی ظفرہما یمنع تمام الاغتسال وقیل کل ذٰلک یجزیہم للحرج والضرورۃ ومواضع الضرورۃ مستثناۃ عن قواعد الشرع کذا فی الظہریۃ۔ اھـ (ج۱، ص۱۳) -