تجہیز و تکفین

اہلِ محلہ کا آپس میں میت کمیٹی (انجمن)بنانا اور اس کا حکم

فتوی نمبر :
5878
| تاریخ :
2009-01-29
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

اہلِ محلہ کا آپس میں میت کمیٹی (انجمن)بنانا اور اس کا حکم

ہمارے محلے میں میت کے حوالے سے ایک انجمن بنی ہوئی ہے، جو کہ محلے کے افراد نے آپس میں مل کر بنائی ہے، اس انجمن کا اصول یہ ہے کہ محلے کے اندر جتنے گھر ہیں اور ان گھروں میں جو شادی شدہ حضرات ہیں تو ان سے شروع میں ممبر بننے کی فیس (۱۰۰) سوروپے اور ماہوار ( ۲۰ ) بیس روپے وصول کیے جاتے ہیں اور جو اس انجمن کا ممبر نہ بننا چاہے تو کوئی زبردستی نہیں ہے ، اب انجمن کے پاس جورقم جمع ہوئی ہے، اسی رقم میں سے , انجمن کے کسی ممبر کے گھر میت ہو جائے تو یہ انجمن اُن کے گھر والوں اور اُن کے مہمانوں کے لئے تین (۳) دن تک کھانے، ٹینٹ، و شامیانے وغیر ہ لگانے کا انتظام کرتی ہے، اور اگر ضرورت ہو تو قبر، کفن و دفن وغیرہ کا بھی انتظام کر لیتی ہے، اور اگر جو ممبر نہیں ہے مگر غریب مسکین ہے تو ان کے لئے بھی یہ انجمن انتظام کر دیتی ہے-
میت کے گھر والوں اور اُن کے مہمانوں کو کھانا دینے یا کھلانے کا انجمن کا انتظام :
پہلے دن کے کھانے کے لئے انجمن خود میت کے گھر والوں اور اُن کے مہمانوں کے لئے دیگیں وغیرہ کا انتظام کرتی ہے، کیونکہ پہلے دن مہمانوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، دوسرے دن کے کھانے کے لئے انجمن انتظامیہ راشن وغیرہ کے لئے میت کے گھر کے دائیں طرف کے پڑوسی کے گھر بھجوائے گی تا کہ وہ میت کے گھر والوں اور اُن کے مہمانوں کے لئے کھانے کا انتظام کرے۔
تیسرے دن کے کھانے کے لئے انجمن کھانے کے انتظام کے لئے راشن وغیرہ میت کے گھر کے بائیں طرف کے پڑوسی کے گھر بھجوائے گی، تاکہ وہ میت کے گھر والوں اور اُن کے مہمانوں کے لئے کھانے کا انتظام کرے۔
تینوں دن صبح کے ناشتے اور شام کی چائے کے لئے جو انجمن کے ممبران ہیں، اُن کے گھروں پر پرچیوں کے ذریعے انتظام کی تقسیم ہوتی ہے، برائے مہربانی جلد از جلد فتوی طلب ہے، کیونکہ یہ انجمن ابھی حال ہی میں بنی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ بیس روپے ہر ممبر پر لازم اور جبری نہ ہوں اور نہ ہی زکوۃ یا دیگر صدقاتِ واجبہ کی مد سے دیے جاتے ہوں، بلکہ محض تبرع اور برادری کے تعاون کے طور پر امدادِ باہمی کی غرض سے دیے جاتے ہوں، تب تو اس رقم سے مذکور امور انجام دینے کی گنجائش ہے، بلکہ جو غریب و محتاج اس انجمن کے ممبر نہیں بن سکتے، ان کے ساتھ بھی مذکور طریقہ سے تعاون و مدد کرنے میں بھائی چارگی کے ساتھ ساتھ ثواب بھی ہے ، اس لئے اس سلسلہ کو برقرار رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، البتہ اگر آئندہ چل کر اس سلسلہ میں کوئی تبدیلی واقع ہو جائے تو اس کی باقاعدہ صراحت کروا کر اس کا حکمِ شرعی بھی معلوم کر لیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

في سنن الترمذي : عن عبد الله بن جعفر قال : لما جاء نعي جعفر، قال النبي صلى الله عليه و سلم : اصنعوا لأهل جعفر طعاما ، فإنه قد جاءهم ما يشغلهم . هذا حديث حسن ، و قد كان بعض أهل العلم يستحب أن يوجه إلى أهل الميت شيء لشغلهم بالمصيبة اھ (2/ 314)-
و فى الفقه على المذاهب الأربعة : أما إعداد الجيران و الأصدقاء طعاماً لأهل الميت و بعثه لهم ، فذلك مندوب ، لقوله صلى الله عليه و سلم : "اصنعوا لآل جعفر طعاماً ، فقد جاءهم ما يشغلهم"، و يلح عليهم في الأكل ، لأن الحزن قد يمنعهم منه . (1/ 490)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الوحید جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5878کی تصدیق کریں
1     957
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات