طلاق

"میں نے تجھے طلاق دیدی ہے, دیدی ہے, دیدی ہے " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
58346
| تاریخ :
2022-09-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میں نے تجھے طلاق دیدی ہے, دیدی ہے, دیدی ہے " کہنے کا حکم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام , شریعت کی رو سے اس مسئلے کے بارے میں کہ زید صاحب کی پہلی شادی ہوچکی ہے , مگر کچھ وجوہات اور گھر کی ناچاقی ، جھگڑوں اور کچھ بیوی کی غلط رویوں کے بِنا پر یہ رشتہ تا دمِ آخر انجام نہیں پاتا , زید اس دوران بارہا بیوی کو کہہ چکا ہے کہ میں تمہیں تمہارے میکے چھوڑ آؤں گا پھر واپس نہیں لاؤں گا , پھر بیوی کو میکے چھوڑ جاتا ہے۔
اب اس دوران طلاق سے پہلے زید صاحب گھر والوں کو دوسری جگہ رشتے کے لئے بھیجتا ہے ، مگر وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اپنی بیٹی سوتن میں نہیں دیتے , پہلے وہ معاملہ حل کرو ، اب زید پہلی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے , پھر زید صاحب کے والد صاحب زید کو افہام و تفہیم سے یہ معاملہ حل کرانے , بیوی کے میکے بھیجتا ہےمگر زید جب وہاں بات کرنے کے لئے پہنچتا ہے تو بات بات پہ پھر وہی تو تو میں میں شروع ہوجاتی ہےاور پھر جھگڑا شروع ہو جاتا ہے , تو زید صاحب بس طلاق کے الفاظ بولتا ہے جو اس طرح ہیں "میں نے تجھے طلاق دے دی ہے، دے دی ہے، دے دی ہے"۔لفظِ طلاق ایک بار جب کہ " دے دی ہے"3 بار دہراتا ہے , یہ الفاظ کہتے وقت بندہ جذباتی، اضطراب اور تذبذب کا شکار تھا اور اب تک جان نہیں پا رہا کہ اس وقت کونسی طلاق کی نیت کرنا تھی یا کرنا چاہیئے تھی ، بس ارادہ اتنا تھا کہ مجھ سے فارغ ہو اور میری جان کو آزادی مہیا ہو , اس دوران بیوی نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جو کہ نفاس کا دورانیہ ہے , اب زید صاحب کے والد صاحب کسی عالمِ دین سے یہ مسئلہ دریافت کرتے ہیں تو وہ جواب میں نکاح کو برقرار کہتے ہیں اور تین طلاقوں کا منکر ہیں , جب کہ زید صاحب طلاقِ رجعی،بائن اور مغلظہ کے بارے میں لا علم ہے اور یہ گمان رکھتا ہے کہ میں نے بیوی کو فارغ کردیا ۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ :
1۔کون سی طلاق واقع ہوئی ہے؟
2۔کیا بیک وقت 3 طلاقیں دی جاسکتی ہیں اور تینوں اسی وقت واقع ہوتی ہیں؟
3۔ کیا زید صاحب کے لئے رجوع کا دروازہ اب بھی کھلا ہے؟
برائے مہربانی مسئلہ حل فرما کر عند اللہ ماجور ہوں-

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں،چاہے تین طلاقیں ایک جملہ سے دی جائیں، جیسے "میں تمہیں تین طلاقیں دیتاہوں" ، یا الگ الگ جملوں سے دی جائیں جیسے "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتاہوں "، لہذا صورتِ مسئولہ میں زید کے مذکور جملے"میں نے تجھے طلاق دیدی ہے ، دیدی ہے ، دیدی ہے " کہنے سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا ، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، عورت عدت مکمل کرنےکے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنےمیں بھی آزاد ہے ، جبکہ اس سلسلہ میں کسی غیر مقلد سے فتوی لے کر اس پر عمل کرنےسے بھی اجتناب لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58346کی تصدیق کریں
2     2282
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات