میں نے غصے میں بیوی کے کہنے پر ایک وقت میں تین طلاقیں دی ہیں کیا کوئی حل ہے؟
سائل نےیہ نہیں بتایا کہ اس نے طلاق دیتے ہوئے کیا الفاظ کہے تھے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر سائل نے طلاق کے صریح الفاظ تین بار کہدئیے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،جبکہ لڑکی عدت مکمل کرنےکے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے،واللہ اعلم