ایک شخص اگر اپنی بیوی کو غصے میں بولے کہ میں تم کو طلاق دیتا ہوں۔ میں تم کو طلاق دیتا ہوں۔ میں تم کو طلاق دیتا ہوں ۔تین دفعہ یہ الفاظ ادا کرے تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ براٰے مہربانی فتوا دے دیں۔
سوال میں مذکور جملہ تین بار کہنے سے مذکور شخص کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔