طلاق

بیوی کے مطالبۂ طلاق کے جواب میں " جا تو آزاد ہے , جا چلی جا " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
50496
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے مطالبۂ طلاق کے جواب میں " جا تو آزاد ہے , جا چلی جا " کہنے کا حکم

طلاق کا مطالبہ بیوی کرے، شوہر کہے " جاتو آزاد ہے " جا چلی جا" سے طلاق ہو جائیگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ لفظ " آزاد " طلاق کے معنی میں صریح ہے اور صریح میں نیت کے ہونے یا نہ ہونے کا اعتبار نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے بیوی کے مطالبۂ طلاق کے جواب میں مذکور الفاظ " جاتو آزاد ہے " کہہ دیے تو اس سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے ، جبکہ بقیہ الفاظ " جا چلی جا" سے اگر مزید طلاق دینے کی نیت نہ ہو تو اس سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، چنانچہ اگر شوہر دورانِ عدت رجوع بھی کر چکا ہو تو اس سے رجوع بھی شرعا معتبر ہو چکا ہے اور نکاح بدستور برقرار رہے گا , لیکن آئندہ کیلئے شوہر کو صرف دو طلاق کا اختیار ہوگا لہذا آئندہ اس معاملہ میں خوب اختیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: فاذا قال رها کردم ای سرحتک یقع به الرجعي مع ان اصله كناية ايضا ، وماذاك الا لانه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق - (299/3)
وفي البحر الرائق : وحاصل ما فى الخانية ان من الكنايات ثلاثة عشر لا يعتبر فيها دلالة الحال ولا تقع الا بالنية (الى قوله )اخرجى ، اذهبي ، انتقلی ، انطلقی اھ(327/3)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50496کی تصدیق کریں
0     540
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات