طلاق

طلاق کے بعد شوہرکے پچاس فیصداثاثوں پرحق ملکیت کادعوی کرنا

فتوی نمبر :
50427
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے بعد شوہرکے پچاس فیصداثاثوں پرحق ملکیت کادعوی کرنا

میں کنیڈا میں رہتا ہوں، اور کنیڈا کے قانون کے مطابق اگر میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں ، تو وہ اپنے شوہر کے تمام اثاثوں کے پچاس فیصد کا دعوی کر سکتی ہے ؟ کیا اسلام میں اسکا اس طرح پچاس فیصد اثاثے کالینا حلال ہے ؟ اور وہ کئی سالوں کیلئے نفقہ بھی لیتی ہے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی عذر کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کی نوبت آجائے ، تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کے ذمہ فقط طے شدہ حق مہر اور عدت کے دوران کا نان و نفقہ لازم ہو گا، اگر چہ ملکی قانون طلاق ہو جانے کی صورت میں سائل کو ذاتی املاک کا پچاس فیصد حصہ بیوی کو دینے پر مجبور کرے ، مگر مسلمان بیوی کیلئے اس کا مطالبہ کرنا یا اس کو لیکر اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي التنزيل العزيز: وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا} [النساء: 4]
وفي تفسير القرطبي: الثانية - المطلقات أربع: مطلقة مدخول بها مفروض لها وقد ذكر الله حكمها قبل هذه الآية، وأنه لا يسترد منها شي من المهر، وأن عدتها ثلاثة قروء. (1973)۔
وفي تفسير القرطبي : التاسعة- واختلف العلماء في معنى الآية، فقال الحسن ومجاهد وغيرهما: المعنى فما انتفعتم وتلذذتم بالجماع من النساء بالنكاح الصحيح (فآتوهن أجورهن) أي مهورهن، فإذا جامعها مرة واحدة فقد وجب المهر كاملا إن كان مسمى، أو مهر مثلها إن لم يسم. اھ(5/129) ۔
وفی المنھاج فی شعب الایمان: وقد جاء عن النبي صلى الله عليه وسلم: (لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه). اھ (3/43)۔
وفی العنایة شرح الھدایة: وقوله (ومن سمى مهرا عشرة) فعليه المسمى إن دخل بها أو مات عنها) الی قولہ (وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى) لقوله تعالى {وإن طلقتموهن من قبل أن تمسوهن} [البقرة: 237] الآية(3/233)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50427کی تصدیق کریں
0     434
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات