کیا سگریٹ نوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
واضح ہوکہ سگریٹ نوشی سے وضو نہیں ٹوٹتا ، البتہ اگر کوئی شخص وضو کرنے کے بعد سگریٹ نوشی کرلے ، تو چونکہ اس سے منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہے ، اس لئے اس کو چاہیئے کہ نماز پڑھنے سے قبل اچھی طرح منہ کو صاف کرے
کما فی الدر المختار : و ینقض خروج نجس منه الیٰ ما یطھر و ریح ، أو دودۃ أو حصاۃ من دبر و قیء ملافاہ من مرۃ أو علق أو طعام أو ماء ، لابلغم و دم غلب علیٰ بزاق أو ساواہ ، لا المغلوب بالبزاق و کذا ینقضہ علقة مصت عضواً و امتلأت من الدم و مثلھا القراد ان کان کبیراً یخرج منہ دم مسفوح اھ (1/134/139)۔