امامت و جماعت

خطبۂ جمعہ اردو زبان میں پڑھنے والے امام کے پیچھے نمازِ جمعہ کا حکم

فتوی نمبر :
48479
| تاریخ :
2021-12-10
عبادات / نماز / امامت و جماعت

خطبۂ جمعہ اردو زبان میں پڑھنے والے امام کے پیچھے نمازِ جمعہ کا حکم

السلام علیکم
ہماری مسجد میں امام اہلِ حدیث ہیں اور وہ اردو میں نماز سے پہلے خطبہ دیتے ہیں کیا ہم دوسری مسجد میں جائیں؟
جواب تنقیح
میں نے جمعۃ المبارک میں خطبہ کے بارے میں پوچھا یہ امام بھی جامعہ ابوبکر کے عالم ہیں وہ اردو میں جمعہ کا خطبہ پڑھتے ہیں صرف ایک بار اردو میں خطبہ کے بجائے صرف دعا شروع کرتے ہوئے پڑھتے ہیں عربی میں نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ جمعہ کے دونوں خطبوں کو خالص عربی زبان میں ادا کرنا آنحضرتﷺسے لے کر آج تک سنتِ متوارثہ چلی آرہی ہے، لہذا عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان مثلاً اردو وغیرہ میں خطبہ پڑھنا سنت کے خلاف اور مکروہِ تحریمی ہے، لہذا اگر قریب میں کوئی اور جامع مسجد موجود ہو تو سائل کے لئے مذکور امام کی اقتداء میں جمعہ ادا کرنے کی بجائےکسی اور قریبی مسجد میں جمعہ پڑھنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي هامش الفتاوى السراجية للعلامة عثمان البستوى: والفتوى على أنَّ الخطبة بغير العربية مكروه تحريماً اھـ (ص: 105)
وفى عمدة الرعاية على هامش شرح الوقاية فانه لا شك بغير العربية خلاف السنة المتوارثة من النبى و الصحابة فيكون مكروها تحريماً اھـ ( ج : 1 ص : 200)
وفي المصفى شرح المؤطا للمحدث ولى الله في باب التشديد على من ترك الجمعة من غير عذر ما معناه: وأما كونها عربية فلاستمرار اهل الاسلام فى المشارق والمغارب به مع أنَّ في كثير من الاقاليم كان المخاطبون اعجمین۔(ص154)۔
وفی رد المحتار: ذا كانت السنة المؤكدة قريبة من الواجب في لحوق الإثم كما في البحر، ويستوجب تاركها التضليل واللوم كما في التحرير: أي على سبيل الإصرار بلا عذر كما في شرحه(2/12)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48479کی تصدیق کریں
0     983
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات