طلاق

"تو آزاد ہے، وفعہ ہو جا "الفاظ سے طلاق کاحکم

فتوی نمبر :
48347
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تو آزاد ہے، وفعہ ہو جا "الفاظ سے طلاق کاحکم

السلام علیکم !محترم میرے شوہر ملک سے باہر ہوتے ہیں سال میں ایک ماہ کے لیے آتے ہیں ہربار بول کر جاتے ہیں کہ اب آخری دفعہ جارہاہوں پھر چلے جاتے اس بات کو لیکر میرا ان سے جھگڑا ہوا ( 2 سال سے اب بھی باہر ہیں) میں نے غصے میں آکر کہہ دیا کہ مجھے طلاق دے دو میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی ہوں تو میرے شوہر نے مجھے سے کہا کہ بکواس بند کرو تو آزاد ہے وفعہ ہو جا یہ کہہ کر فون بند کراب میرے شوہر کا کہنا ہے کہ اللہ گواہ ہے کہ میراارادہ طلاق کا ہرگز نہیں تھا میرے تو وہم گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان الفاظ سے طلاق ہوتی ہے، یہ ساری باتیں فون پر ہوئی تھی، میری رہنمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ آزاد ہو کا لفظ ہمارے عرف میں صریح طلاق کے لئے استعمال ہوتا ہے اس سے بغیر نیت کے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے لہذا اسوال میں ذکر کر دو بیان اگر واقعۃً درست اورمبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے فون پر بات چیت کے دوران یہ الفاظ " تو آزاد ہے کہہ دیئے ہوں تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے جس کے بعد سائلہ کے شوہر کو عدت کے دوران رجوع کا حق حاصل ہے، چنانچہ اس نے اگر عدت کے دوران زبانی یا عملی طور پر رجوع کر لیا تو اس سے دونوں کا نکاح بحال رہیگا اور دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکیں گے، تاہم آئندہ کیلیے سائلہ کے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا، اس لیے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي القرآن المجيد: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَتَرَاجَعَا إِنْ ظَنَّا أَنْ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ [البقرة: ٢٣٠)
وفي الفتاوى الهندية :وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقھا أو يموت عنها كذا في البداية (٤٧٣/١)
وفی ردالمحتار: قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اهـ وقد صرح البزازي أولا بأن: حلال الله علي حرام أو الفارسية لا يحتاج إلى نيةاھ(3/299)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48347کی تصدیق کریں
0     552
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات