حلالہ اور طلاق مغلظہ

باقاعدہ ایگریمنٹ کے ساتھ حلالہ کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
46490
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

باقاعدہ ایگریمنٹ کے ساتھ حلالہ کروانے کا حکم

مفتی صاحب مجھے دو سوالوں کے جواب مطلوب ہیں
1: اگر کوئی سابقہ شوہر سے حلالہ کی نیت سے کسی شخص سے مدد مانگے کہ وہ شخص کم سے کم درجہ کا حلالہ کرے اور بوس و کنارکے بنا عورت کو گرم کیے بغیر اپنا عضو خاص کو بنا سختی کے , صرف ٹوپی تک دخول کرنے بعد اپنا عضو باہر نکالے اور پھر اسی رات یا کچھ دنوں بعد طلاق دے تو کیا وہ عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائیگی ، جبکہ عورت کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے -
2: اور اگر عورت کو سب کا علم ہو جائے تو اس صورت میں کیا حلالہ ہو جائیگا ؟ رہنمائی ، فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور طریقے کے مطابق بھی حلالہ ہوجاتا ہے، خواہ عورت کو صورتحال معلوم ہو یا نہ ہو، لیکن حلالہ اس شرط کے ساتھ کروانا کہ دوسرا شوہر بوس کنار وغیرہ نہیں کرے گا ، یا مکمل دخول نہیں کرے گا یا وہ ایک رات یا چند گھنٹوں بعد طلاق دے گا ناجائز عمل ہے ، ایسا حلالہ کرنے ، کروانے والوں پر اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے ، اس لئے اس طرح باقاعدہ ایگریمنٹ کے ساتھ حلالہ کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی سنن ابی داؤد: عن علي رضي الله عنه، قال إسماعيل: وأراه قد رفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لعن الله المحلل، والمحلل له».(2/227)
وفی صحیح البخاری: عن عائشة رضي الله عنها: جاءت امرأة رفاعة القرظي النبي صلى الله عليه وسلم ، فقالت : كنت عند رفاعة ، فطلقني ، فأبت طلاقي ، فتزوجت عبدالرحمن بن الزبير إنما معه مثل هدبة الثوب، فقال: «أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا، حتى تذوقي عسيلته و يذوق عسيلتك»(3/168)۔
و فی الدرالمختار: قلت: و فی المجتبى : الصواب حلها بدخول الحشفة مطلقا، لكن في شرح المشارق لابن مالك: لو وطئها وهي نائمة لا يحلها للأول لعدم ذوق العسيلة، وينبغي أن يكون الوطء في حالة الإغماء كذلك. (وكره) التزوج للثاني (تحريما) لحديث «لعن المحلل والمحلل له» (بشرط التحليل) كتزوجتك على أن أحللك (وإن حلت للأول) لصحة النكاح وبطلان الشرط فلا يجبر على الطلاق كما حققه الكمال اھ (3/414)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46490کی تصدیق کریں
0     742
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے اس میں درج تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات