ترجمہ :میرےتین بھائی ہیں جن میں سے ایک امریکہ میں ہے، اس کا نام ندیم ہے، میں نےان سے بات کی، اعتماد میں لیا،والد نہیں ہیں توںوالدہ کوبھی اعتماد میں لیکر بات کی ساری،باقی دو بھائی ایک سب سے بڑا اور ایک سب سے چھوٹا کبھی کسی معاملے میں درست ثابت نہیں ہوئے اور نتیجہ ہاتھا پائی اور فحش گوئی نکلتا ،اس لئے صرف ندیم بھائی سے بات کی ،انہوں نے سنی، مجھےبرابھلا کہا ،لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ میں عمران یعنی شوہرسے کہوں وہ کسی ایسےانسان کو لائیں،انہوں نے اپنےآفس کےایک بندےکے تھرو ایک بندےسے بات کرلی کہ وہ از راہ مہربانی ہمیں ملادیں ، اس کے بعدبھائی نےکہا کہ عمران سے اپنے نکاح کی تاریخ لکھاؤ ،میں نے وہ بھی دے دی ،اور جب سب ہوگیا اورنومبرمیں جس میں وہ نکاح ہونا تھا،ندیم بھائی نےاس معاملے کوبےغیرتی اور حرام قرار دے دیا ،جب کہ میں جون سےان سے یہ سب ڈسکس کرتی آئی تھی ،انہوں نے کہا باقی دو کو بلاؤ ان کوخود بتاؤ تاکہ وہ امی یا مجھے کچھ نہ کہیں ،اور پھر تم اٹھ کے چلی جانا ،مگرجس روزمیں نے بتایا انہوں نے مغلظات بولنا شروع کردیا سارادن مجھے گالیاں دیں ، میری بات نہیں سنی مجھے مارا پیٹا ،یہاں تک کہ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں نہیں کروں گی نکاح پلیز مفتی صاحب میری مدد اور رہنمائی فرمائیں سوال یہ ہیں کہ (1) میں حلالہ شرعیہ کے بعد (جو بلا معاوضہ اور بنا شرط کے ہو) اپنے سابق شوہر سے نکاح کرسکتی ہوں ؟
دوسرا کیا میرا اپنے سابق شوہر سے نکاح اور نکاح کے بعد ان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار ناجائزعمل ہوگا ؟
میرےدو بچے ہیں عمر 40 سال ہے کیا اسلام میں مجھے اپنی مرضی سے نکاح کی اجازت ہے ؟
سائلہ کواگراس کےشوہرنےتین طلاقیں دیدی ہوں جس کےبعدسائلہ عدت گزارکربغیرکسی شرط کےکسی دوسرےمسلمان سےنکاح کرےاورحقوق زوجیت اداکرنےکےبعدوہ دوسرا شخص سائلہ کو طلاق دیدے یا اس کاانتقال ہوجائے تو ایسی صورت میں اس دوسرے شخص کی عدت گزارنےکےبعد اگرسائلہ پہلےشوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلاشوہر بھی اسے رکھنے پر رضامند ہو تونئے حق مہر کےساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدنکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسرکرسکتے ہیں،لہذا سائلہ کے بھائیوں کا اس طریقہ کار کو حرام قرار دینادرست نہیں۔
{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ } [البقرة: 230]۔
وفی الفتاوی الھندیۃ : و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجاغيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1/473)۔
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0