حلالہ اور طلاق مغلظہ

حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

فتوی نمبر :
22086
| تاریخ :
2014-05-20
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ اگر ایک حنفی اپنی بیوی کو تین طلاق ایک مجلس میں دے ، اور پھر جدائی کے کچھ دن بعد اپنی بیوی کو غیر مقلدین کے فتوی کے مطابق واپس لے کر گھر آجائے، تو اس صورت میں محلے کے امام کی کیا ذمہ داری بنتی ہے اور اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تین طلاقیں خواہ ایک مجلس میں( ایک ہی جملہ میں جیسے تجھے طلاقیں یا الگ الگ جملہ جیسے تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے کے ساتھ) دی جائیں یا الگ لگ مجلس میں دی جائیں، قرآن وسنت کی روشنی میں چاروں ائمہ مجتہدین کے نزدیک واقع ہوجاتی ہیں، ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقوں کو ایک شمار کرنا (جیسا کہ غیر مقلدین کرتے ہیں) احادیثِ صحیحہ، صریحہ کی روشنی میں قطعًا غلط اور روایت ودرایت حدیث سے جہالت پر مبنی ہے۔
تین طلاقوں کے واقع ہوجانے کے بعد کسی کے غلط فتویٰ دینے یا مذہب چھوڑنے سے بھی وہ ختم نہیں ہوتیں ، بلکہ برقرار رہتی ہیں ، جن لوگوں نے احادیث صحیحہ صریحہ کے خلاف فتویٰ دے کر تین طلاقوں کو باطل قرار دیا ہے ، انہیں اور اسی طرح شخصِ مذکور کو مطلقہ ثلاث سے علیحدگی اختیار کرنا لازم ہے اگر وہ اس ناجائز حرکت سے باز نہ آئے تو برادری والے اور دیگر متعلقین اس سے قطع تعلق اور اس کے خلاف عدالتی کاروائی بھی کرسکتے ہیں ، اور امام محلہ کی اتنی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ معلوم ہونے کی صورت میں صحیح حکمِ شرعی سے آگاہ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی تفسیر القرطبی: قوله تعالیٰ: وضاقت علیهم الارض بما رحبت الایة لانهم كانوا مهجورین لا یعاملون ولا یكلمون فی هذا دلیل علی هجران اهل المعاصی حتی یتوبوا الخ(٢٨٧/٨) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22086کی تصدیق کریں
0     1133
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات