حلالہ اور طلاق مغلظہ

محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
51224
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

میرے شوہر دوسری شادی کررہے تھے۔انکی طلاق دینےکی نیت نہیں تھی۔لیکن انہوں نے صرف دکھانے کے لے3طلاق پر مشتمل نامہ بنوایا۔کیا اسطرح طلاق ہوگئی۔اور روجوع کسطرح ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح زبانی طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، اسی طرح تحریر ی طورپر طلاق دینے یا کسی دوسرے سے طلاق نامہ بنوانے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اس لیے جب سائلہ کے شوہر نے(اگرچہ محض دوسری بیوی کو دیکھانے کے لیےکیوں نہ ہو) طلاق نامہ بنوا کر سائلہ کو تین طلاق تحریری طورپر دیدی ہے، تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلال شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدنکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ سائلہ ایام عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔
اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ سائلہ اس طلاق کے بعد اپنی عدت (جو کہ حمل نہ ہونے کی صورت میں تین ماہواریاں اور حمل کی صورت میں وضح حمل ہے)مکمل کرکے بغیرکسی شرط کے گھرآباد کرنے کی نیت سے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے ، اوراس کے ساتھ باقاعدہ میاں بیوی کی طرح رہے، اب اگر وہ دوسراشخص اس کے ساتھ زاداجی تعلق (جو کہ حلالہ شرعیہ کے تحقق کے لیے ضروری ہے) قائم کرنے کے بعد اپنی مرضی سے سائلہ کو طلاق دیدے، یا اس کا انتقال ہوجائے، اورسائلہ اس کے بعد اپنی عدت مکمل کرکے دوبارہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرناچاہے، اور وہ بھی اس نکاح کرنے پر رضامند ہو، تو دوبارہ نئے حق مہر کے تقررکے ساتھ گواہوں کی موجود گی میں نکاح کرکے میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسرکرسکتے ہیں۔
تاہم کسی دوسرے شخص سے اس شرط پر نکاح کرنا کہ وہ نکاح کے بعد اسے طلاق دے گا، تاکہ وہ پہلے شوہرکے لیے حلال ہوجائے مکروہِ تحریمی (ناجائز) ہے،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسا کرنے والے اور جو شخص ایسا کروا رہا ہے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

القرآن الکریم: (سورۃ البقرۃ، آیت: 230)
(فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوۡجًا غَیۡرَہٗ ؕ فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَاۤ اَنۡ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنۡ ظَنَّاۤ اَنۡ یُّقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ یُبَیِّنُہَا لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۳۰﴾)

وفی مسنداحمد:
"عن أبي هريرة قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المحل والمحلل له". (8/ 266)

وفی الفتاوی الھندیۃ:
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير ويشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين هكذا في العيني شرح الكنز، أما الإنزال فليس بشرط للإحلال۔ اھ (کتاب الطلاق، ١ / ٤٧٣)

وفی رد المحتار:
"وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو". اھ (ج: 3، ص: 246، ط: دار الفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51224کی تصدیق کریں
1     2041
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات