حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

فتوی نمبر :
47405
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

دو دن پہلے جمعہ کے روز میری بیوی مجھے چھوڑ کرجانے کی ضد میں بہت غصہ کی حالت میں کہتی ہے، مجھے ابھی کے ابھی اپنے پاس سے فارغ کرو، جب اس کا غصہ شور میں بدل گیا، تو اس کے کہنے پر میں نے کہا" تم آزاد ہو "تین د فعہ ،میر اللہ جانتا ہے میں نے دل سے نہیں کہا ،لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں مذاق میں بھی طلاق ہو جاتی ہے ،اب میری بیوی شرمندہ ہے اور واپس آنا چاہتی ہے،میری ایک بیٹی پانچ سال کی ہے اور بیٹا 2 سال کا ۔ آپ رہنمائی فرماد یجیئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

" آزاد ہو" کالفظ طلاق کے لئے مستعمل ہے، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کےبعد دوسری جگہ نکاح کرنےمیں بھی آزادہے۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدت طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کے، کسی دوسرےمسلمان شخص سےعقدنکاح کرے ،اورایسا کرنے سے وہ اس دوسرے شخص کی بیوی بن جائے گی ،اب اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کےتحقق کےلئےضروری ہے)کےفوراً بعدیا پھرازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدے،یا بیوی سے پہلےاس کا انتقال ہوجائے،بہر صورت اس کی عدت گزارنے کےبعداگروہ پہلےشوہرکےنکاح میں آنا چاہے،اورپہلاشوہربھی اس کورکھنے پر رضامندہو،تونئےحق مہر کےتقررکےساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِنکاح کرکےباہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کےساتھ کرناکہ زوجِ ثانی نکاح کےبعدطلاق دیدےگاتاکہ وہ زوج ِاول کےلئےحلال ہوجائےمکروہ ہے،جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرناجائزاوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : فان طلقها فلا تحل له حتى تنكح زوجا غيره (البقرة الآية :230)
وفي سنن ابي داؤد: عن عائشة رضى الله عنها قالت سئل رسول الله : عن رجل طلق امرأته فتزوجت زوجا غيره فدخل بها ثم طلقها قبل ان يواقعها اتحل لزجها الأول قالت: قال النبي لا تحل للاول حتى تذوق عسيلة الآخر ویذوق عسيلتها ( ج : 1 ص (323)
وفي رد المحتار: بخلاف فارسية قوله سرحتك وهو رہا كردم لانه صار صريحا في العرف اھ (ج 3 ص : 299)
وفي الهداية: وإذا كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكا حا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها اهـ (409/2).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47405کی تصدیق کریں
0     822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات