طلاق

بیوی کےمطالبہ طلاق پرکہناکہ ”جاؤ تم آزادہو“

فتوی نمبر :
46073
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کےمطالبہ طلاق پرکہناکہ ”جاؤ تم آزادہو“

میرا سوال یہ ہیکہ کچھ دن پہلے میری بیوی سے میری لڑائی ہو رہی تھی وہ مجھ سے طلاق مانگ رہی تھی، میں نے کہہ دیا " جاؤ تم آزاد ہو " اس کا شرعی حکم بتادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ " تم آزاد ہو " یہ الفاظ چونکہ عرف میں صریح طلاق کےلیے مستعمل ہیں اس لیے ان الفاظ سے ایک طلاق رجعی واقع ہوتی ہے لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے اس سے قبل یا بعد کبھی طلاق کے الفاظ استعمال نہ کئے ہوں تو مذکور الفاظ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کا حکم یہ ہیکہ سائل اگر عدت میں رجوع کرنا چاہے تو رجوع کر سکتا ہے جس کے بعد دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں، مگر آئندہ سائل کو فقط دو طلاقوں کا اختیار رہے گا جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دیدے گا تو سائل کی بیوی اس پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي رد المحتار: ‌بخلاف ‌فارسية قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اھ(3/299)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46073کی تصدیق کریں
0     427
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات