امامت و جماعت

مغرب کی نمازمیں مسبوق چوتھی رکعت کے لئے اٹھے تو یاد آنے پر اسے کیا کرنا چاہیے ؟

فتوی نمبر :
43144
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

مغرب کی نمازمیں مسبوق چوتھی رکعت کے لئے اٹھے تو یاد آنے پر اسے کیا کرنا چاہیے ؟

مغرب کی نماز میں امام صاحب کے ساتھ دو رکعت پڑھی
امام کے سلام کے بعد تیسری رکعت شروع کی تو اسمیں دو سجدوں کے بعد قاعدے میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ھو گیا
اسکا کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص مغرب کی نماز کے تیسری رکعت کے سجدوں کے بعد قعدہ میں بیٹھنے کے بجائے بھولے سے چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے تو اگر چوتھی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے یاد آجائے تو اس کو چاہیے کہ واپس قعدہ میں بیٹھ کر تشہد پڑھے، اور سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرے اور اگر اس نے چوتھی رکعت کا سجدہ بھی کر لیا تو اس کی یہ پوری نماز نفل بن جائےگی، مغرب کی نماز دوبارہ پڑھے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: قام إلى الخامسة ساهياكذا في الوجيز للكردري فإن لم يقيد الخامسة بالسجدة وعاد وسلم سلم المقتدي معه وإن قيد الخامسة بالسجدة سلم المقتدي ولو لم يقعد الإمام على الرابعة وقام إلى الخامسة ساهيا وتشهد المقتدي وسلم ثم قيد الإمام الخامسة بالسجدة فسدت صلاتهم كذا في الخلاصة(1/ 90)
وفی الفتاوى الهندية: ولو زاد فيها ركعة تامة قبل إتمام صلاته فسدت صلاته(1/ 104)واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راجہ محمد عمیر حمایت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 43144کی تصدیق کریں
0     1513
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات