میرے شوہر نے غصے میں کہا کہ پریشانیاں بہت ہیں، اللہ سنتا نہیں، پتہ نہیں اللہ ہے یا نہیں ، تو کیا میرا ان سے نکاح ختم ہوگیا ؟ زبان سے طلاق نہیں دی، انہوں نے، مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں؟
سائلہ کے شوہر کے مذکور الفاظ کہ "پریشانیاں بہت ہیں۔۔۔۔الخ" کفریہ ہیں، ان الفاظ کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا ہے، اور اس کی بیوی سے اس کا نکاح بھی ختم ہوچکا ہے، اس پر لازم ہے کہ بصدق دل توبہ واستغفار کرے، اورآئندہ کے لئے اس طرح کی گفتگو کرنے سے مکمل اجتناب کرنے کے ساتھ تجدیدِ ایمان اور تجدید نکاح بھی کرے۔
کما فی الھندیۃ: (ومنها ما يتعلق بذات الله تعالى وصفاته وغير ذلك) يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أو نكر وعده ووعيده، أو جعل له شريكا، أو ولدا، أو زوجة، أو نسبه إلى الجهل، أو العجز، أو النقص (الی قولہ) لو قال لرجل لا يمرض هذا منسي الله تعالى، أو قال هذا مما نسيه فهذا كفر عند بعضهم، وهو الأصح الخ (ج2 صـ258-259 ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1