حلالہ اور طلاق مغلظہ

"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
41450
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں " کہنے کا حکم

میرے شوہر کی میرے ساتھ شک کی بنا پر لڑائی ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ میری غير موجود گی میں تم سے کوئی ملنے آتا ہے لڑائی کے دوران اس نے مجھے بہت مارا پیٹا، لڑائی کرتے کرتے میرے شوہر نے بولا" میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں، باقی دو طلاقیں میں تمہارے ماں باپ کے سامنے دوں گا" پھر کچھ دیر بعد میرے شوہر نے کہا "تم دفع ہو جاؤ" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں ، اب راہ نمائی فرما دیں کیا واقعی میں طلاق ہو گئی ہے یا ابھی رجوع کرنے کی گنجائش باقی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اور اس میں کسی طرح کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، تو مذکور الفاظ سے سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلّظہ ثابت ہو چکی ہے ، لہذا اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی شرعاً جائز نہیں، جبکہ سائلہ ایّامِ عدّت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثاً بكلمة واحدة أو بكلمات في طهر واحد، يكون آثماً مستحقاً لعقوبة يراها القاضي، لكن الطلاق يقع ثلاثاً في المذاهب الأربعة. (9/ 6927)۔
وفيه ايضاً: يقع الطلاق باللفظ الصريح بدون حاجة إلى نية أو دالة حال، فلو قال الرجل لزوجته: أنت طالق، وقع الطلاق، ولا يلتفت لادعائه أنه لا يريد الطلاق. (9/ 6899)۔
وفيه ايضاً: وتنفذ الطلقات الثلاث بالاتفاق، سواء طلق الرجل المرأة واحدة بعد واحدة، أم جمع الثلاث في كلمة واحدة بأن قال: أنت طالق ثلاثاً، عند الجمهور خلافاً للظاهرية. (9/ 6906)۔
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما الذي يرجع إلى العدد فهو إيقاع الثلاث أو الثنتين في طهر واحد لا جماع فيه سواء كان على الجمع بأن أوقع الثلاث جملة واحدة أو على التفاريق واحدا بعد واحد بعد أن كان الكل في طهر واحد وهذا قول أصحابنا. (3/ 94)۔
و في المبسوط للسرخسي: (قال) ولا تحل له المرأة بعد ما وقع عليها ثلاث تطليقات حتى تنكح زوجا غيره يدخل بها والطلاق محصور بعدد الثلاث ولا خلاف بين العلماء أن بيان التطليقتين في قوله تعالى {الطلاق مرتان} [البقرة: 229] وإنما اختلفوا في الثالثة فقيل هي في قوله {أو تسريح بإحسان} [البقرة: 229] وهكذا روي أن أبا رزين العقيلي - رضي الله عنه - «سأل رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وقال عرفنا التطليقتين في القرآن فأين الثالثة فقال - صلى الله عليه وسلم - في قوله تعالى {أو تسريح بإحسان} [البقرة: 229]» وأكثرهم على أن بيان الثالثة في قوله تعالى {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] لأنه عند ذكرها ذكر ما هو حكم الثالثة، وهو حرمة المحل إلى غاية ومعناه فإن طلقها الثالثة ولا خلاف بين العلماء أن النكاح الصحيح شرط الحل للزوج الأول بعد وقوع الثلاث عليها. والمذهب عند جمهور العلماء أن الدخول بها شرط أيضا اھ (6/ 8، 9)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41450کی تصدیق کریں
0     445
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات