کیا ایس ایم ایس میں بندہ 2 طلاقیں دے دے، یعنی ایک ہی ایس ایم ایس ہو ، اور دوسرا ایس ایم ایس لکھ لیاکہ میں نے دل میں طلاق دی ، اب 2 طلاقیں واقع ہو گئیں، کیا جو دل میں کہا وہ بھی ایس ایم ایس ہے تحریری، رہنمائی فرمادیں کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟
دو طلاقیں دینے کے بعد اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بذریعہ میسج یہ لکھ کر بھیج دے کہ میں نے تمہیں دل میں طلاق دی، تو اس سے اس کی بیوی پر تیسری طلاق بھی واقع ہوکرحرمت مغلظہ ثابت ہو جائیگی جس سے نہ رجوع ہو سکتا ہے ، اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ با ہم عقد نکاح ہو سکتا ہے، جبکہ عورت عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔
كما في الدر المختار: وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي. اھ(230/3)۔
وفي الهندية: وكذلك لو أراد أن يتكلم بكلام فسبق لسانه بالطلاق فالطلاق واقع كذا في المحيط اھ(353/1)۔
وفی الھندیة: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1 /473)