طلاق

"امی کے گھر چلی جاؤ میں تمہیں طلاق دے رہاہوں"کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
40709
| تاریخ :
2020-06-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"امی کے گھر چلی جاؤ میں تمہیں طلاق دے رہاہوں"کہنے سے طلاق کا حکم

میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ اپنی امی کے گھر چلی جاؤ میں تمہیں طلاق دے رہاہوں ،اس سے طلاق ہوگئی ؟اگر ہوئی تو کتنی ہوئی ؟یہ نہیں کہا کہ طلاق دیتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ " میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں " جملہ حالیہ ہے، جب تک کہ اسکا مستقبل کے معنی میں ہونے کیلئے کوئی قرینہ موجود نہ ہو، لہذا سائلہ کے شوہر نے جب" میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں " کے الفاظ کہے ہیں تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہو گئی، جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر کو عدت کے اندر رجوع کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ عدت گزرنے کے بعد نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں باہمی رضامندی سے نکاح کرنا لازم ہے، بہر صورت سائلہ کے شوہر کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیا ر ہو گا، جب کبھی وہ دو طلاق کا اختیار بھی استعمال کرے گا تو اس پر اس کی بیوی حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی ، اسلئے طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) (الى قوله) (ويقع بها) أي بهذه الألفاظ وما بمعناها من الصريح، ويدخل نحو طلاع وتلاغ وطلاك وتلاك أو " ط ل ق " أو " طلاق باش " بلا فرق بين عالم وجاهل، وإن قال تعمدته تخويفا لم يصدق قضاء إلا إذا أشهد عليه قبله و به یفتی ولو قيل له: طلقت امرأتك فقال: نعم أو بلى بالهجاء طلقت(واحدة رجعية).
وفي الشامية :(تحت قوله ومابمعناھا من الصريح) أي مثل ما سيذكره من نحو: كوني طالقا واطلقي ويا مطلقة بالتشديد، وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحراھ ( ج 3 ص (248).
وفي تنقيح الحامدية : صيغة المضارع لا يقع بها الطلاق الا اذا غلب في الحال كما صرح الكمال بن همام اھ (ج 1 ص (33)۔
وفى الهندية: لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النیرة ثم الكنايات ثلاثة أقسام (ما يصلح جوابا لا غير) أمرك بيدك، اختاري، اعتدي (وما يصلح جوابا وردا لا غير) اخرجي اذهبي اعزبي قومي تقنعي استتري تخمري (وما يصلح جوابا وشتما خلية برية بتة بتلة بائن حرام والأحوال ثلاثة (حالة) الرضا (وحالة) مذاكرة الطلاق بأن تسأل هي طلاقها أو غيرها يسأل طلاقها (وحالة) الغضب ففي حالة الرضا لا يقع الطلاق في الألفاظ كلها إلا بالنية والقول قول الزوج في ترك النية مع اليمين وفي حالة مذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا وردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي اھ (1/375)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40709کی تصدیق کریں
0     433
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات