قرض

بینک کا گاڑی کی قیمت کے برابر قرض دیکر واپسی میں چار فیصد کے حساب سےاضافی رقم وصول کرنا

فتوی نمبر :
39321
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

بینک کا گاڑی کی قیمت کے برابر قرض دیکر واپسی میں چار فیصد کے حساب سےاضافی رقم وصول کرنا

السلام علیکم!
میں ایک بینک میں آئی ٹی کے شعبے میں کام کرتا ہوں ،جو کہ ایک غیر شرعی بینک ہے ؟ مجھے ایک گاڑی کی ضرورت ہے، مگر میرے پاس اتنی رقم موجود نہیں، جس سے میں ایک مناسب گاڑی نقد خرید سکوں ،اور نہ ہی میرے پاس قسطوں پر گاڑی لینے کے لئے ڈاؤن پیمنٹ کی مناسب رقم موجود ہے؟ میرا بینک ہر ملازم کو قسطوں پر گاڑی کی سہولت دیتا ہے، جس کی شرائط یہ ہیں : بینک گاڑی کی قیمت کے برابر کا پے آرڈر گاڑی فروخت کرنے والے کے نام بناتا ہے ، مگر گاڑی بینک خرید کر ملازم کو نہیں بیچتا، بلکہ قرض کی صورت میں پیمنٹ کرتا ہے ، گاڑی کی اصل قیمت میں منافع (چار فیصد) جمع کر کے قسطوں کا حساب کرتا ہے، گاڑی کی قسط اور معیار دونوں طے ہو جاتی ہیں اور ہر مہینے کی تنخواہ سے قسط کی کٹوتی ہو جاتی ہے ، اس طرح کار لینے میں میری ڈاؤن پیمنٹ کی مشکل آسان ہو جائیگی جو کہ بینک ادا کریگا؟ تو کیا ایسی صورت میں میرا بینک سے گاڑی لینا مجبوراً جائز ہو گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور بینک کا سائل کو گاڑی کی قیمت کے برابر قرض دیکر واپسی میں چار فیصد کے حساب سے اس پر اضافی رقم وصول کرنا بلا شبہ سودی معاملہ ہے۔ اس لئے سائل کو اپنے اس بینک کے توسط سے گاڑی لینا جائز نہیں، سائل کو چاہیئے کہ کسی اسلامی بینک کے ذریعے گاڑی یا پھر کسی سے قرض لیکر نقد میں گاڑی خریدے ،اور بعد میں قسطوں کے ذریعہ اس شخص کو اس کی رقم واپس کر دے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [آل عمران: 130]۔
ففي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" . رواه مسلم (2/ 134) ۔
ففي الدر المختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن. (5/ 166)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به اھ (5/ 166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید نبی جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39321کی تصدیق کریں
0     718
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات