ایک شخص کا ایمان ہے ایک اللہ پر، اور حضورﷺ کے آخری نبی ہونے پر ، اور شریعت کے تمام احکام پر عمل پیرا ہے، دیگر مسلمانوں کی طرح، لیکن اس کا خیال یہ ہے کہ حضرت عیسی ؑ انتقال کرگئے ہیں، اور یہ نہیں مانتا کہ حضرت عیسیؑ آسمانوں پر اٹھالئے گئے ہیں، تو یہ شخص مسلمان ہے یا خارج ازاسلام؟
ایسا شخص اپنے باطل نظریہ کی بناء پر قرآن کریم کی صریح آیات اور احادیث متواترہ کے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس پر لازم ہے کہ وہ اس باطل نظریہ سےتوبہ واستغفار کرنے کے ساتھ ساتھ تجدید ایمان کرے، اور آئندہ کے لئے اہل علم حضرات سے پوچھ پوچھ کر اپنے عقائد و نظریات کی درستگی کرے۔
کما قال اللہ تعالٰی: إِذْ قَالَ اللَّهُ يَاعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (55)سورۃ آل عمران)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1